ETV Bharat / business

India saw 20.5 bn Online Transactions آن لائن لین دین میں اضافہ

author img

By

Published : Oct 4, 2022, 3:22 PM IST

رواں برس دوسری سہ ماہی میں ملک میں 36 ٹریلین روپے کے 20.5 بلین آن لائن لین دین ہوئے۔ India saw 20.5 bn online transactions

India saw 20.5 bn online transactions worth Rs 36 trillion in Q2
آن لائن لین دین میں اضافہ

ممبئی: بھارت نے رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں 36.08 ٹریلین روپے کے 20.57 بلین آن لائن لین دین کا مشاہدہ کیا۔ یہ اطلاع منگل کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں دی گئی ہے۔ آن لائن لین دین ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز، موبائل والیٹس اور پری پیڈ کارڈز اور پری پیڈ ادائیگی UPI ٹرانزیکشنز شامل ہے۔ India Saw 20.5 bn online transactions worth Rs 36 trillion in Q2

ورلڈ لائن کی 'انڈیا ڈیجیٹل پیمنٹ کی رپورٹ میں کہاگیا ہے "UPI P2P حجم 49 فیصد اور قیمت میں 67 فیصد حصہ داری تھی، لیکن تجارتی لین دین کے معاملے میں یو پی آئی پی 2ایم پسندیدہ ادائیگی کے موڈ کے طور پر سامنے آیا، جس کا مارکیٹ شیئر 34 فیصد اور قدر کے معاملے میں 17 فیصد تھی۔ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کا حجم میں 8 فیصد اور قدر میں 14 فیصد ہے۔

رپورٹ میں کہا گیاکہ "UPI ایک اہم ادائیگی کا موڈ بنا ہوا ہے، کریڈٹ کارڈ کا استعمال بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ بڑے لین دین کے لیے یہ بدستور ترجیحی طریقہ ہے۔ 2022 کی دوسری سہ ماہی میں UPI نے 17.4 بلین لین دین کیا۔

لین دین کے حجم میں 2022 کی دوسری سہ ماہی میں تقریباً 118 فیصد اضافہ ہوا اور 2021 کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے قدر میں 98 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ یو پی آئی کے ذریعے ادائیگی اب متحدہ عرب امارات، سنگاپور، فرانس اور بھوٹان جیسے ممالک میں قبول کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.