ETV Bharat / business

Health Insurance Cover: انشورنس لینے سے قبل ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

author img

By

Published : Jul 4, 2022, 5:46 PM IST

health-insurance-cover-without-a-break
انشورنس لینے سے قبل ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

صحت کی پالیسیاں Health Insurance بدلتے وقت کے ساتھ بدلتی طبی ضروریات کے مطابق بنائی گئی ہیں۔ ایسے میں ہیلتھ انشورنس Health Insurance کے بارے میں بہتر جاننا انتہائی ضروری ہے۔ اگر آپ کو بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونا پڑا، پھر آپ نے پالیسی کی رقم کا دعویٰ بھی کیا۔ دعویٰ کے بعد اگر دوبارہ آپ کو انشورنس کوریج کے بغیر ہسپتال جانا پڑا تو یہ آپ کےلیے مشکل ہوگا اور اپنے جیب سے پیسے خرچ کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

حیدرآباد: جامع ہیلتھ انشورنس Health Insurance ان دنوں ضروریات زندگی بن گئی ہے۔ یہ پالیسی بیماری کی وجہ سے آپ کی بچت کو ضائع ہونے سے بچائے گی Health Insurance protect you۔ طبی پالیسیاں بدلتے وقت کے ساتھ طبی ضروریات کے مطابق بنائی گئی ہیں۔ ایسے میں انشورنس کے بارے میں بہتر جاننا انتہائی ضروری ہے۔ اگر آپ کو بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا پھر آپ نے پالیسی کی رقم کا دعویٰ بھی کیا۔ دعویٰ کے بعد اگر دوبارہ آپ کو انشورنس کوریج Insurance Coverage کے بغیر ہسپتال جانا پڑا تو یہ آپ کےلیے مشکل ہوگا اور اپنے جیب سے پیسے خرچ کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔ ایسی پریشانی سے بچنے کے لیے ہسپتال سے چھٹی کے بعد پالیسی کو دوبارہ بھرنا یا بحال کرنا بہتر ہے۔ اسے بحالی یا دوبارہ بھرنے کا فائدہ کہا جاتا ہے۔ بیمہ کی حد ختم ہونے کے باوجود پالیسی اپنی معمول کی حالت میں واپس آجائے گی۔ یہ اس سہولت کا بڑا فائدہ ہے۔

مثال کے طور پر، کمار کے پاس 5 لاکھ روپے کی انشورنس پالیسی ہے اور وہ تین ماہ کے بعد کسی بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہو تا ہے۔ اس نے 5 لاکھ روپے کی مکمل بیمہ رقم استعمال کرچکا ہے۔ اب انہیں پالیسی کی تجدید کے لیے مزید نو ماہ انتظار کرنا پڑے گا۔ اس درمیان اگر اسے کسی اور بیماری کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونا پڑا اور 2 لاکھ روپے خرچ کرنے کی نوبت آئے، تو اس کے پاس اپنی جیب سے ادا کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ تاہم، اگر کمار نے اپنے پہلے ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد پالیسی کو بحال یا دوبارہ بھر دیا ہوتا، تو گھر واپس آتے ہی 5 لاکھ روپے کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں آ جاتا۔ تاہم انشورنس ہولڈر کو اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اس میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔ بحالی کی سہولت کتنی بار دستیاب ہے اس کا انحصار انشورنس کمپنی اور منتخب کردہ پالیسی پر ہے۔

فرض کریں کہ ایک پالیسی ہولڈر دل کی بیماری کے ساتھ ہسپتال میں داخل ہے اور اس نے بل کی ادائیگی کے لیے 5 لاکھ روپے بیمہ کی رقم کا استعمال کرتا ہے۔ بعد میں وہ پالیسی کو اسی قدر پر دوبارہ بحال کردیتا ہے۔ تو اب اگر پالیسی ہولڈر دوبارہ اسی بیماری کے ساتھ ہسپتال میں داخل ہو تا ہے تو پالیسی علاج کی لاگت کو پورا نہیں کر سکتی ہے۔ اگر آپ اسی بیماری کے ساتھ ہسپتال جائیں گے تو آپ کو صرف معاوضہ ملے گا۔ جبکہ کچھ پالیسیاں ایک ہی بیماری کی ادائیگی کی پیشکش کرتی ہیں۔ ایسی پالیسیوں کا انتخاب کرنا بہتر ہے۔

ایک اور اہم شق کا مشاہدہ کرنے کی ضرورت ہے۔ فرض کریں کہ اگر ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد بل 6 لاکھ روپے بنتا ہو، جبکہ پالیسی کی قیمت صرف 5 لاکھ روپے ہو تو ایسی صورت میں بھی بحالی کے امکانات ہیں۔ بہر حال، پالیسی ہولڈر کو بل کی ادائیگی کے لیے 5 لاکھ کے ساتھ ایک لاکھ ادا کرنے ہوں۔ اس کے بعد پوری رقم بحال ہو جائے گی۔

انفرادی پالیسی ہولڈرز کے علاوہ جن لوگوں نے فیملی فلوٹر پالیسی حاصل کی ہے (خاندان کے تمام افراد کے لیے) وہ بھی بحالی کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر، جب فیملی فلوٹر پالیسی لی جاتی ہے، بحالی کا فائدہ سب سے پہلی ترجیحات ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر خاندان کا ایک فرد ہسپتال میں داخل ہے اور پوری بیمہ کی رقم ختم کر دیتا ہے، تو خاندان کے باقی افراد بغیر بیمہ کے رہیں گے۔ ایسے معاملات میں، بحالی کا فائدہ خاندان کو اضافی تحفظ فراہم کرنے کے لیے کام آتا ہے۔ اس کے علاوہ، وقتاً فوقتاً انشورنس پالیسی کو دیکھنا نہ بھولیں۔ بجاج الیانز جنرل انشورنس کے ہیلتھ ایڈمنسٹریشن ٹیم کے ہیڈ بھاسکر نیروکر نے بتائی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.