ETV Bharat / business

ULIPs پالیسی ہولڈرز کو انشورنس اور طویل مدتی سرمایہ کاری کے دوہرے فوائد دیتے ہیں

author img

By

Published : Oct 15, 2022, 5:40 PM IST

Policyholders can draw dual benefits out of ULIPs - life insurance and investment
ULIPs پالیسی ہولڈرز کو انشورنس اور طویل مدتی سرمایہ کاری کے دوہرے فوائد دیتے ہیں

اکثر لوگ انشورنس پالیسی خریدنے اور سرمایہ کاری کرنے سے گریز کرتے ہیں، لیکن لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ دنیا میں جان سے زیادہ قیمتی کوئی چیز نہیں۔ سرمایہ کاری اور انشورنس کے انتخاب کے لیے یونٹ لنکڈ انشورنس پلان بہتر آپشن ہے۔

حیدرآباد: طویل مدتی سرمایہ کاری کے ذریعے دولت اضافہ ممکن ہے، اس کے لیے ایکویٹی میں سرمایہ کاری کا منصوبہ سب سے بہتر ہے جس میں متعدد فائدے ہیں۔ اس میں، یونٹ لنکڈ انشورنس پلان (ULIPs) ان لوگوں کے لیے سب سے مثالی ہیں جو سرمایہ کاری اور بیمہ دونوں کے دوہری فوائد کے خواہشمند ہیں۔ جب مارکیٹیں غیر مستحکم ہوتی ہیں، تو بہت سے لوگ سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر نہیں کرتے اور سرمایہ کاری کو ملتوی کرنا پسند کرتے ہیں، لیکن انہیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ بازار میں داخل ہونے کا کوئی مقرر وقت نہیں ہوتا۔ یہ طویل مدتی پلان ہے جو خطرے کے عوامل، مارکیٹ کی سست روی اور مالی تناؤ سے قطع نظر منافع بخش ہے۔

یونٹ لنکڈ انشورنس پلان ان دنوں سرمایہ کاری، انشورنس اور ٹیکس میں چھوٹ کے علاوہ صارفین مزید پیشکش کررہی ہے۔ اس میں پالیسی ہولڈرز کو آزادی حاصل ہے کہ وہ اپنی سرمایہ کاری اور حفاظتی منصوبوں کے لیے کسی بھی فنڈ کا انتخاب کریں۔ مزید یہ کہ انشورنس کمپنیاں مفت سوئچنگ کی سہولت دے کر لچک بھی پیش کر رہی ہیں۔ صارف کو یہ بھی اختیار ہے کہ وہ جاری پالیسی کے دوران منافع کو بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کے منصوبے بدل سکتے ہیں اور نئے منصوبوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

یو ایل آئی پیس کی میچورٹی کے بعد پالیسی ہولڈر یکمشت رقم کا دعویٰ بھی کرسکتے ہیں اور قسطوں کے ذریعے بھی رقم واپس پاسکتے ہیں۔ مزید سرمایہ کارو پالیسی میچور ہونے کے بعد بھی اسے جاری رکھ سکتے ہیں اور منافع کما سکتے ہیں۔

اگر ہم یقینی منافع حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں طویل عرصے تک سرمایہ کاری کرتے رہنا چاہیے۔ ULIPs عام طور پر طویل مدتی منصوبے ہوتے ہیں۔ آمدنی حاصل کرنے والوں کو اپنے پورے خاندان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے لائف انشورنس پالیسی لینا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ خاندان کے افراد کے لیے ایک مستحکم آمدنی کا ذریعہ بنانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ ان کے لیے ULIPs سب سے موزوں پالیسیاں ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.