ETV Bharat / business

Stock Market Update: اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے کاروبار کا آغاز

author img

By

Published : May 10, 2022, 6:33 PM IST

اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔ یہ مسلسل دوسرا سیشن ہے، جب اسٹاک مارکیٹ نے زبردست گراوٹ کے ساتھ کاروبار کا آغاز کیا ہے۔Stock Market Update

اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے کاروبار کا آغاز
اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے کاروبار کا آغاز

گزشتہ روز کی طرح منگل کو بھی اسٹاک مارکیٹ نے مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز کیا اور بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 161.36 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 54،309.31 پوائنٹس پر کھلا، جب کہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( NSE) کا نفٹی بھی 52.95 پوائنٹس کے دباؤ کے ساتھ 16,248.90 پوائنٹس پرشروع ہوا۔Stock Market Update

سرخ نشان کے ساتھ اوپن اسٹاک مارکیٹ میں مڈ کیپ میں اضافہ اور اسمال کیپ میں گراوٹ دیکھی گئی۔ بی ایس ای مڈ کیپ 26.26 پوائنٹس بڑھ کر 22,718.44 پوائنٹس اور اسمال کیپ 15.61 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 26,625.60 پر کھلا۔ بی ایس ای کا 30 حصص والا انڈیکس پیر کو 364.91 پوائنٹس گر کر 54470.67 پوائنٹس کی دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔ اس سے پہلے 8 مارچ کو یہ 54,647.33 پوائنٹس پر تھا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 109.40 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 16301.85 پوائنٹس پر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Downturn in The Stock Market: اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے کاروبار کا آغاز

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.