ETV Bharat / business

Adani Group اڈانی گروپ نے تیرہ کروڑ ڈالر کے قرض کی واپسی شروع کی

author img

By

Published : Apr 24, 2023, 10:29 PM IST

امریکی شارٹ سیلر ہنڈنبرگ ریسرچ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اڈانی گروپ نے پہلی بار قرض کی واپسی کا پروگرام شروع کیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کو دی گئی معلومات کے مطابق اڈانی گروپ 130 ملین ڈالر کے قرض کی دوبارہ خریداری شروع کرے گا۔ Adani Group begins USD 130 mn debt buyback

Adani Group begins USD 130 mn debt buyback, first since Hindenburg report
اڈانی گروپ نے تیرہ کروڑ ڈالر کے قرض کی واپسی شروع کی

نئی دہلی: اڈانی گروپ نے اپنی مشکلات کو کم کرنے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ اڈانی پورٹس اور اسپیشل اکنامک زون (APSEZ) نے پیر کے روز قرض کی واپسی کا پروگرام شروع کیا۔ رواں برس جنوری میں امریکی شارٹ سیلر ہنڈنبرگ ریسرچ کی رپورٹ کے بعد اڈانی گروپ نے پہلی بار ڈیٹ بائ بیک یعنی ڈیبٹ ری پرچیز شروع کی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ کو دی گئی معلومات کے مطابق، اڈانی پورٹس اور اسپیشل اکنامک زون (APSEZ) نے اپنے جولائی 2024 کے بانڈز کو 130 ملین ڈالر تک کی واپسی کے لیے ٹینڈرز کو مدعو کیا ہے۔ کمپنی اگلی چار سہ ماہیوں میں اتنی ہی رقم مزید خریدے گی۔ اے پی ایس ای زیڈ نے کہا کہ اس نے اپنے $3.375 فیصد ڈینومینیٹڈ بانڈز کے لیے ایک بائی بیک پروگرام شروع کیا ہے جو 2024 میں پختہ ہو جائیں گے۔ گروپ اپنی نقدی پوزیشن کو بہتر ثابت کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے کے لیے یہ قدم اٹھا رہا ہے۔

اڈانی گروپ پر ہندنبرگ کے الزامات: امریکی فرم ہنڈنبرگ ریسرچ نے 24 جنوری کو اڈانی گروپ پر اپنی رپورٹ جاری کی۔ جس میں فرم نے گروپ کے خلاف اکاؤنٹس میں فراڈ اور حصص کی قیمتوں میں دھاندلی جیسے کئی سنگین الزامات لگائے تھے۔ کمپنی نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے غلط بتایا تھا، لیکن ان سب کے باوجود گروپ کے شیئرز گرنے لگے۔ جس کی وجہ سے گوتم اڈانی کی مالیت نصف تک کم ہوگئی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.