IIFL Wealth Hurun India Rich List بھارت کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری، پانچ برسوں میں اڈانی کے اثاثوں میں 15.4 گنا اضافہ

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 10:59 AM IST

IIFL Wealth Hurun India Rich List

آئی آئی ایف ایل ویلتھ کے جوائنٹ سی ای او انیرودھ تاپاریا نے کہاکہ' دہلی ملک کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے اور دارالحکومت سے امیروں کی فہرست 2022 میں 185 ارب پتیوں کا ہونا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔' IIFL Wealth Hurun India Rich List

نئی دہلی: اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی 10,94,400 کروڑ روپے کے ساتھ ملک کے سب سے امیر ترین آدمی بن گئے ہیں۔ پانچ برسوں میں ان کی دولت میں 15.4 گنا اضافہ ہوا ہے۔ اڈانی نے اس معاملے میں ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ آئی آئی ایف ایل ویلتھ۔ ہورون انڈیا ریچ لسٹ 2022 کے مطابق ملک کے کل 1103 ارب پتی شامل ہیں، جن کے اثاثے ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہیں۔ اس میں پہلی بار 96 لوگ شامل ہوئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ امیروں کی فہرست 2022 کے مطابق اڈانی نے روزانہ 1,600 کروڑ روپے کا اضافہ کرکے ریلائنس گروپ کے سربراہ مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ Adani & family top IIFL Wealth Hurun India Rich List

تاہم امبانی کی مجموعی دولت 7,94,700 کروڑ روپے کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ امبانی سال 2021 میں اڈانی کی مجموعی مالیت میں دو لاکھ کروڑ روپے سے آگے تھے، لیکن سال 2022 میں اڈانی نے انہیں تین لاکھ کروڑ روپے سے پیچھے چھوڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق سائرس پونا والا 2,05,400 کروڑ روپے کی مجموعی مالیت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جس سے ان کے اثاثوں میں 41،700 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ شیو نادر، جو سافٹ ویئر کے شعبے میں کام کرتے ہیں، 1,85,800 روپے کی مجموعی مالیت کے ساتھ فہرست میں چوتھے نمبر پر رہے۔ اس کے ساتھ وہ دہلی کے سب سے امیر شخص ہیں۔ رادھا کرشن دامانی کو فہرست میں پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے، ان کی اثاثہ جات 1,75,100 کروڑ روپے ہے، جب کہ ونود شانتی لال اڈانی کی مجموعی مالیت 1,69,000 کروڑ روپے ہے، جس سے وہ چھٹے نمبر پر ہیں۔

ہندوجا گروپ کے ایس پی ہندوجا 1,65,000 کروڑ روپے کی مجموعی مالیت کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔ اسی طرح ایل این متل 1,51,800 کروڑ روپے کی مجموعی مالیت کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سن فارما کے دلیپ شنگھوی 1,33,500 روپے کی مجموعی مالیت کے ساتھ نویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے، جبکہ کوٹک مہندرا بینک کے ادے کوٹک 1,19,400 کروڑ روپے کے ساتھ دسویں نمبر پر رہے۔ یہ دونوں نام پہلی بار ٹاپ 10 میں شامل ہوئے ہیں۔ اس فہرست میں 12 ایسے لوگ ہیں جن کی جائیداد ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

اس فہرست میں 185 ارب پتی ایسے ہیں جن کے اثاثے 13.90 لاکھ کروڑ روپے ہیں۔ یہ فہرست بھارت کے امیر ترین افراد کی ایک لسٹ ہے جن کے پاس 1000 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ کے اثاثے ہیں۔

آئی آئی ایف ایل ویلتھ کے جوائنٹ سی ای او انیرودھ تاپاریا نے کہاکہ "دہلی ملک کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے اور دارالحکومت سے امیروں کی فہرست 2022 میں 185 ارب پتیوں کا ہونا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ خواتین دولت بنانے والوں کی شراکت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور خاص طور پر دہلی میں 12 خواتین کاروباری ہیں جنہوں نے اس بار امیروں کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔

ہورون انڈیا کے منیجنگ ڈائرکٹر اور چیف ریسرچ انس رحمن جنید نے کہاکہ آئی آئی ایف ایل ویلتھ ہورون دہلی امیروں کی فہرست میں داخل ہونے والوں کی تعداد دس برسوں میں 25 سے بڑھ کر 185 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ"یوکرین کی جنگ ہو یا مہنگائی کا دباؤ، ملک کی ترقی کی کہانی تمام مشکلات کے باوجود جاری ہے، کیونکہ 149 افراد آئی آئی ایف ایل ویلتھ ہورون انڈیا کی 1,103 کی امیر فہرست میں شامل ہوئے جن کی مجموعی مالیت 100 لاکھ کروڑ روپے ہے۔"

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.