ETV Bharat / business

سنسیکس میں 181 اور نفٹی میں 37 پوائنٹس کی بہتری

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 6:48 PM IST

Updated : Dec 8, 2020, 7:05 PM IST

غیرملکی بازاروں سے موصول کمزور اشاروں اور ٹیلی کام گروپ میں گراوٹ کے مابین انرجی اور آئی ٹی کمپنیوں میں ہوئی خریداری کی بدولت منگل کے روز گھریلو شیئر بازار ہرے نشان میں بند ہوا۔

Sensex improved by 181 points and Nifty by 37 points
سنسیکس میں 181 اور نفٹی میں 37 پوائنٹس کی بہتری

بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 0.40 فیصد یعنی 181.54 پوائنٹس بڑھ کر نئے ریکارڈ سطح 45,608.51 پوائنٹس پر اور نیشنل ایکسچینج کا نفٹی 37.20 پوائنٹس یعنی 0.28 فیصد کے اضافے میں 13,392.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کورونا ویکسین سے متعلق مثبت خبروں سے سرمایہ کاروں کا رجحان قائم رہا لیکن عالمی سطح پر جاری اتھل پتھل کا اثر بھی شیئر بازار پر پڑا۔ موبائل کانگریس میں اگلے سال کے وسط تک ہندوستان میں 5 جی نیٹ ورک شروع کرنے کی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے اعلان کی وجہ سے ریلائنس کے شیئر کی خریداری بڑھ گئی۔

ویڈیو

یہ بھی پڑھیں:

روپیہ 30 پیسے مستحکم

سنسیکس آج اضافے میں 45,568.80 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار کے دوران یہ 45,742.23 پوائنٹس کے دن کی اعلیٰ سطح اور 45,335.17 پوائنٹس کے دن کی نچلی سطح کے مابین رہا۔ بالآخر یہ گذشتہ روز کے مقابلے 181.54 پوائنٹس کی تیزی میں 45,608.51 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سنسیکس کی 30 میں سے 16 کمپنیاں منافع میں اور 14 نقصان میں رہیں۔

نفٹی کی شروعات بھی تیزی میں 13,393.85 پوائنٹس سے ہوئی۔ کاروبار کے دوران 13,435.45 پوائنٹس کے دن کی اعلیٰ سطح اور 13,311.05 دن کی نچلی سطح سے ہوتا ہوا یہ گذشتہ روز کے مقابلے 37.20 پوائنٹس کی تیز میں 13,392.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نفٹی کی 50 میں سے 19 کمپنیاں تیزی میں اور 30 گراوٹ میں رہیں جبکہ ایک کمپنی کے شیئر میں استحکام رہا۔ الٹرا ٹیک سیمنٹ، ٹی سی ایس، ریلائنس، وپرو اور ایچ سی ایل ٹیک نفٹی کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنیاں رہیں۔

(یو این آئی)

Last Updated : Dec 8, 2020, 7:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.