ETV Bharat / business

روپیہ 16 پیسے کمزور

author img

By

Published : Oct 28, 2020, 6:55 PM IST

دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے باسکٹ میں ڈالر کی مضبوطی اور گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کی وجہ سے بدھ کے روز انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں روپیہ 16 پیسے کی کمی سے 73.87 فی ڈالر پر آ گیا گذشتہ روز روپیہ 13 پیسے کی کمی سے 73.71 روپے فی ڈالر رہا۔

Rupee 16 paise weaker
روپیہ 16 پیسے کمزور

گھریلو اسٹاک مارکیٹ کی مضبوطی کے ساتھ کھلنے کا اثر ابتدائی تجارت میں روپیے کو بھی متاثر کیا اور بھارتی کرنسی ایک پیسے کی تیزی کے ساتھ 73.70 روپے فی ڈالر پر کھل گئی۔ کاروبار کے ابتدائی دور میں روپیہ 73.64 فی ڈالر کی اونچائی کو چھو گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد کمی کی وجہ سے روپے کو سہارا ملا ہے۔

بعدازاں ہندوستانی کرنسی ڈالر کی مضبوطی پر 73.93 فی ڈالر کی سطح پر آگئی اور گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں چوطرفہ فروخت شروع ہوگئی۔ آخر میں ، پچھلے دن کے مقابلہ میں یہ 16 پیسے کی کمی سے 73.87 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.