ETV Bharat / business

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتں تیسرے دن بھی مستحکم

author img

By

Published : Sep 4, 2021, 1:57 PM IST

بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ملک کے اندر ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیل ہوئی ہے۔

Petrol Price
Petrol Price

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود آج دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ بدھ کے روز ان دونوں کی قیمتوں میں سات دن کے بعد 15،15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

آج دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول جہاں 101.34 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.77 روپے فی لیٹر رہا۔

امریکہ میں بے روزگاری بڑھنے اور اندازے کے مطابق معیشت کے پٹری پر واپس نہ آنے سے پیدا ہونے والے دباؤ کی وجہ سے بین بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گزشتہ روز گر گئیں۔ کل الاقوامی مارکیٹ میں بریٹ کروڈ 0.40 ڈالر فی بیرل کی کمی سے 73.61 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 0.70 ڈالر فی بیرل گر کر 69.29 ڈالر فی بیرل پر رہا۔

مزید پڑھیں: ابوظہبی کے ولی عہد سے وزیراعظم مودی کی ٹیلی فون پر بات چیت


بیرل پر اور ڈبلیو آئی کروڈ 2.40 ڈالر فی بیرل بڑھ کر 69.99 ڈالر فی بیرل رہا۔

شہر کا نام —— پٹرول (روپے/لیٹر) —— (ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————— 101.34 ——88.77

ممبئی -107.39 ————— 96.33

چنئی۔ 99.08 -—————--93.38

کولکتہ —— 101.77 — 91.84

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.