ETV Bharat / business

منافع وصولی سے گھریلو شیئر بازار میں گراوٹ

author img

By

Published : Nov 25, 2020, 7:07 PM IST

بیشتر غیر ملکی بازاروں کے گراوٹ میں رہنے کی خبروں کے درمیان منافع وصولی کے دباؤ میں بدھ کو گھریلو شیئر بازار لال نشان میں بند ہوئے۔

Domestic stock market sinks due to recovery of profits
منافع وصولی سے گھریلو شیئر بازار گرا

پی ایس یو اور تیل و گیس شعبہ کے علاوہ بی ایس ای کے چوٹی کے تمام 18 گروپوں کے انڈیکس گراوٹ میں رہے اور سینسیکس کی 30 میں سے 27 کمپنیاں لال نشان میں رہیں۔

کورونا ویکسین سے متعلق مثبت خبروں سے شروعاتی کاروبار میں سرمایہ کاروں کا جوش قائم رہا جس سے بی ایس ای کا 30 شیئروں والا انڈیکس سینسیکس سبقت کے ساتھ 44,749.73 پوائنٹ پر کھلا۔ کاروبار کے پہلے پہر میں 44,825.37 پوائنٹ دن کی اونچی سطح تک پہنچا اس کے بعد بازار پر منافع وصولی حاوی ہو گئی اور ایک ایک کرکے سنسیکس کی 30میں سے 27کمپنیاں لال نشان میں چلی گئیں۔ اس سب کے درمیان سینسیکس 44,000 پوائنٹ کی نفسیاتی سطح سے اترکر 43,757.97 پوائنٹ پر آ گیا۔ آخر میں یہ گزشتہ روز کے مقابلہ میں 694.92پوائنٹ یعنی 1.56 فیصد گرکر 43,828.10 پوائنٹ پر بند ہوا۔

ویڈیو

نیشنل اسٹاک ایکچنج کا نفٹی بھی آج تیزی کے ساتھ 13,130.00 پوائنٹ پر کھلا۔ کاروبار کے دوران یہ 13,145.85 پوائنٹ دن کی اونچی سطح اور 12,833.65پوائنٹ دن کی نچلی سطح سے ہوتا ہوا گزشتہ روز کے مقابلہ میں 1.51فیصد یعنی 196.75پوائنٹ گرکر 12,858.40پوائنٹ پر بندہوا۔ نفٹی کی پچاس میں سے 43کمپنیوں میں فروخت حاوی رہی اور صرف سات کمپنیاں گراوٹ میں جانے سے بچ سکیں۔ نفٹی میں آئشر موٹرس، ایکسس بینک، کوٹک بینک، سن فارما اور بجاج فائنانس کے شیئروں میں سب سے زیادہ گراوٹ رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.