ETV Bharat / business

گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ

author img

By

Published : Feb 26, 2021, 2:12 PM IST

جمعہ کے روز  گھریلو اسٹاک مارکیٹ کے کھلتے ہی زبردست گرواٹ دیکھنے کو ملی۔اس دوران بی ایس ای کا سنیکس 50 ہزار سے نیچے پھسل گیا۔

گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ
گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ


ابتدائی کاروبار میں بی ایس ای کا سنیکس 50256.71 پر کھلا اور دیکھتے ہی دیکھتے 50 ہزار سے نیچے پھسل گیا ۔

بی ایس ای کا سنسیکس شروعاتی کاروبار میں 50256 اعشاریہ سات ایک پوائنٹس پر کھلا اور دیکھتے ہی دیکھتے 50400 اعشاریہ39 پر پہنچ گیا ۔ اس کے بعد شیئروں کا فروخت ہونا شروع ہوا جس سے یہ 49950.75 پوائنٹس کی نچلی سطح پر چلا گیا۔ اب یہ 847.19 پوائنٹس کی گراوٹ سے 50192.19 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے۔

این ایس ای کا نفٹی بھی گرکر 14888.60 پوائنٹس پر کھلا ۔ اس کے بعد یہ 14919.45 پوائنٹس کی اعلی ترین سطح تک گیا لیکن فروخت کی وجہ سے یہ بھی 14777.55 پوائنٹس کی نچلی سطح پر پہنچ گیا۔ فی الحال یہ 227.40 پوائنٹس کی گراوٹ سے 14870.25 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.