ETV Bharat / business

Stock Market Ends Higher: اسٹاک مارکیٹ میں واپس آئی تیزی

author img

By

Published : Feb 25, 2022, 6:46 PM IST

بی ایس ای میں کل 3464 کمپنیوں میں کاروبار ہوا جس میں سے 2638 کمپنیاں سبز اور 732 سرخ نشان میں رہیں جب کہ 94 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ Stock Market Ends Higher

روس کے یوکرین پر حملہ کرنے سے عالمی سطح پر بنے دباو کے درمیان دنیا کے اہم شیئربازاروں میں رہی تیزی کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر کل کی زبردست گراوٹ کے درمیان سرمایہ کاروں کی خریداری کے زور پر آج اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی اور اس دوران ملک کے دونوں بڑے انڈیکس میں تقریباً ڈھائی فیصد کا اضافہ ہوا۔ Stock Market Ends Higher

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 1328.61 پوائنٹس بڑھ کر 55858.52 پوائنٹس پراور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 410.45 پوائنٹس بڑھ کر 16658.40 پوائنٹس پر رہا۔ اس دوران چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی زبردست خریداری ہوئی جس کی وجہ سے بی ایس ای کامڈ کیپ 4.07 فیصد بڑھ کر 23162.50 پوائنٹس پراور اسمال کیپ 4.17 فیصد بڑھ کر 26450.38 پوائنٹس پر رہا۔ Sensex Surges 1,329 points, Nifty Settles Above 16,650

بی ایس ای میں شامل تمام گروپس سبزنشان میں رہے جس میں دھات میں سب سے زیادہ 5.91 فیصد اور انرجی میں سب سے کم 1.64 فیصد اضافہ ہوا۔ بی ایس ای میں کل 3464 کمپنیوں میں کاروبار ہوا جس میں سے 2638 کمپنیاں سبز اور 732 سرخ نشان میں رہیں جبکہ 94 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

عالمی سطح پر، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.59 فیصد کی گراوٹ کے علاوہ، باقی تمام بڑے انڈیکس اضافہ میں رہے، جس میں برٹین کا ایف ٹی ایس ای 1.75 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 1.03 فیصد، جاپان کا نکیئی 1.95 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.63 فیصد شامل ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.