Sensex snaps 4-day losing run: گراوٹ پر بریک لگا، سنسیکس اور نفٹی میں سبقت

author img

By

Published : Dec 16, 2021, 10:50 PM IST

گراوٹ پر بریک لگا، سنسیکس اور نفٹی میں سبقت

عالمی بازار ملے مثبت اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر کاروبار کے آخری وقت میں آئی ٹی، ٹیک، انرجی، دھات اور سی ڈی گروپوں میں ہوئی خریداری کی بدولت شیئر بازار چار دنوں کی گراوٹ سے نکلنے میں کامیاب رہا اور سنسیکس Sensex 113پوائنٹ اور نفٹی 27پوائنٹ کی سبقت حاصل کرسکا۔

بی ایس ای کا 30شیئروں والا انڈیکس سنسیکس 113.11پوائنٹ کی سبقت کے ساتھ 57901.14پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 27پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 17248.40پوائنٹ پر رہا۔ بڑی کمپنیوں میں جہاں آخری وقت میں خریداری ہوئی وہیں چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں پر فروخت کا دباو رہا جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ 0.70فیصد ٹوٹ کر 25150.46پوائنٹ اور اسمال کیپ 0.65فیصد کی گراوٹ لیکر 29055.74پوائنٹ پر رہا۔

بی ایس ای میں شامل گروپوں میں سے آئی ٹی 1.25فیصد، انرجی 1.03فیصد، ٹیک 0.96فیصد، سی ڈی 0.46فیصد اور تیل و گیس 0.23فیصد کی سبقت میں رہا۔ اس دوران گراوٹ میں رہنے والوں میں پاور1.11فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والا گروپ رہا۔

بی ایس ای میں کل ملاکر 3453کمپنیوں میں کاروبار ہوا جس میں سے 1858لال نشان میں اور 1496ہرے نشان میں رہا جبکہ 99 کمپنیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

Stock Market: شیئر بازار آج مسلسل چوتھے دن گراوٹ کے ساتھ بند ہوا

عالمی سطح پر چوطرفہ خریداری کا زور رہا۔ برطانیہ کاایف ٹی ایس ای1.08فیصد، جرمنی کا ڈیکس 1.70فیصد، جاپان کا نکئی 2.13فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.23فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.25فیصد شامل ہیں۔

یو این ائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.