ETV Bharat / business

اسٹاک مارکیٹ چوطرفہ فروخت سے لڑھک گئی

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 6:04 PM IST

بی ایس ای پر کل 3462 کمپنیوں کے شیئروں کا لین دین ہوا جن میں سے 2289 کے حصص سرخ جبکہ 1038 کے حصص سبز نشان پر رہے، جبکہ 135 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای پر 43 گر گئے جبکہ سات اوپر تھے۔

Closing Bell: Nifty ends below 18,000, Sensex falls 372 pts dragged by auto, metals
اسٹاک مارکیٹ چوطرفہ فروخت سے لڑھک گئی

عالمی منڈی میں گراوٹ سے مایوس سرمایہ کاروں کی طرف سے چوطرفہ فروخت کے دباؤ سے اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل تیسرے دن زبردست گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔

بی ایس ای کا تیس شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 372.32 پوائنٹس گر کر 59,636.01 پوائنٹس پر 60 ہزار پوائنٹس سے نیچے اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 133.85 پوائنٹس کی کمی سے 17,764.80 پوائنٹس پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں پر بھی فروخت حاوی رہی۔ مڈ کیپ 1.68 فیصد گر کر 25,918.62 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.52 فیصد گر کر 28,798.23 پوائنٹس پر آگیا۔

بی ایس ای پر کل 3462 کمپنیوں کے شیئروں کا لین دین ہوا جن میں سے 2289 کے حصص سرخ جبکہ 1038 کے حصص سبز نشان پر رہے، جبکہ 135 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای پر 43 گر گئے جبکہ سات اوپر تھے۔

اس عرصے کے دوران تمام 19 گروپوں میں فروخت ہوئی۔ میٹل گروپ میں 2.76 فیصد کی سب سے زیادہ کمی ہوئی۔ اس کے علاوہ بنیادی مواد 1.77، سی ڈی جی ایس 1.48، ہیلتھ کیئر 1.33، صنعتی 1.70، آئی ٹی 1.38، یوٹیلٹیز 1.47، کیپٹل گڈز 1.89، ریئلٹی 1.57، ٹیک 1.29 اور آٹو گروپ 2.32 فیصد گرے۔

عالمی منڈیوں میں مندی کا رجحان رہا۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.10 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.05 فیصد، جاپان کا نکی 0.30 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.29 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.47 فیصد گر گیا۔

مزید پڑھیں:

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.