ETV Bharat / business

Stock Market Ends Higher: شیئر بازار میں رونق لوٹی، سینسیکس-نفٹی میں تین فیصد اچھال

author img

By

Published : Feb 15, 2022, 9:00 PM IST

sensex-ends-1736-pts-higher-nifty-reclaims-17350-as-market-rebounds
شیئر بازار میں رونق لوٹی، سینسیکس-نفٹی تین میں فیصد اچھال

بی ایس ای میں کل 3464 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2055 کمپنیوں میں خریداری، جب کہ 1317 میں فروخت، وہیں 92 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ Stock Market Ends Higher

روسی وزیر خارجہ کے یوکرین سے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے مشورے سے عالمی مارکیٹ میں رونق لوٹی ہے۔ اس دوران پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر کی گئی چوطرفہ خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کا ہنگامہ آج پرسکون ہوگیا اور سینسیکس و نفٹی میں تین فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ Stock Market Ends Higher

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تجویز پیش کی کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے ماسکو کوسفارتی کوششیں جاری رکھنا چاہیے۔ ساتھ ہی روس کی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یوکرین کی سرحد پر تعینات کچھ فوجی اپنے اڈوں پر واپس جا رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری مضبوط ہوئی اور بی ایس ای کا تیس حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 1736.21 پوائنٹس کے اضافے سے 58 ہزارکی نفسیاتی سطح کے پار 58142.05 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 512.20 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 17355 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Sensex Ends 1,736 Pts Higher, Nifty Reclaims 17,350

بڑی کمپنیوں کی طرح، بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں کے لیے بھی سرمایہ کاری کا جذبہ مضبوط رہا۔ مڈ کیپ 2.68 فیصد بڑھ کر 24,025.39 اور اسمال کیپ 1.97 فیصد بڑھ کر 28,043.69 پوائنٹس پررہا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل 3464 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2055 کی خرید جب کہ 1317 میں فروخت وہیں 92 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ این ایس ای میں 48 کمپنیوں کے حصص بڑھے جب کہ دوکے گرگئے۔

بی ایس ای کے تمام 19 گروپوں میں بھاری خریداری دیکھی گئی۔ اس دوران بنیادی مواد 2.52، سی ڈی جی ایس 3.35، انرجی 2.71، ایف ایم سی جی2.11، فنانس 3.01، ہیلتھ کیئر 1.07، صنعتی 2.97، آئی ٹی 3.05، ٹیلی کام 3.16، یوٹیلٹیز 1.44، بینکنگ 3.46، کیپٹلز گڈس 3.01، کنزیومر ڈیوریبلز 3.11، دھات 1.96، تیل اورگیس 1.36، پاور 1.70، ریئلٹی 3.04، ٹیک 3.13 اور آٹو گروپ کے حصص 3.87 فیصد بڑھے۔

عالمی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.76، جرمنی کا ڈی اے ایکس 1.39 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.50 فیصد مضبوط رہا جب کہ جاپان کا نکیئی 0.79 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.82 فیصد کم ہوا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.