ETV Bharat / business

Sensex Falls: مسلسل چار دنوں میں سنسیکس میں 2200 پوائنٹس کی گراوٹ

author img

By

Published : Jan 21, 2022, 7:16 PM IST

Sensex down 2200 points in 4 days
مسلسل چار دنوں میں سنسیکس میں 2200 پوائنٹس کی گراوٹ

عالمی مارکیٹ میں آنے والی مسلسل گراوٹ سے مایوس مقامی سرمایہ کاروں کی زبردست فروخت کی وجہ سے سنسیکس میں مسلسل چار دنوں Sensex Down 2200 Points in 4 days میں 2,200 پوائنٹس سے زیادہ گراوٹ درج کی گئی۔

بین الاقوامی بازارمیں جمعہ کے روز کمزور رجحان کے دباؤ میں سرمایہ کاروں کی زبردست فروخت کی وجہ سے بی ایس ای کا حساس انڈیکس سنسیکس 427.44 پوائنٹس گر Sensex crashes 427 points کر 59,037.18 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی جمعہ کے روز 109.75 پوائنٹس گر کر 17,647.25 پوائنٹس پر رہا۔

بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی بہت زیادہ فروخت ہوئی۔ اس عرصے میں، بی ایس ای کا مڈ کیپ 2.01 فیصد گر کر 24,951.67 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 1.96 فیصد گر کر 29,967.21 پوائنٹس پر آگیا۔

گزشتہ ہفتے کے پہلے دن سینسیکس میں معمولی اضافہ ہوا تھا لیکن منگل کے روز یہ 61 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے 554.05 پوائنٹس نیچے گر کر 60,754.86 پوائنٹس پر، بدھ کے روز 60,098.82 پوائنٹس پر اور جمعرات کوے روز یہ 60,098.82 پوائنٹس پر رہا تھا۔

جمعہ کے روز بی ایس ای کی 3466 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2362 میں گراوٹ جبکہ 1016 میں اضافہ ہوا جبکہ 88 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای کی 35 کمپنیوں کے حصص سرخ نشان میں رہے جبکہ 15 سبز نشان پر تھے۔

دریں اثناء، عالمی منڈی میں گراوٹ کا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.72 فیصد، جرمنی کا ڈی اے ایکس 1.29 فیصد، جاپان کا نکئی 0.90 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.91 فیصد گراوٹ کے ساتھ بند ہوا جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.05 فیصد اضافہ ہوا۔

پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.