ETV Bharat / business

پارلیمنٹ نے ضروری اشیا سے متعلق ترمیمی بل 2020 کو منظوری دی

author img

By

Published : Sep 22, 2020, 4:20 PM IST

حکومت نے ریگولیٹری ماحول میں نرمی کرتے ہوئے اس بات کو بھی یقینی بنایا ہے کہ صارفین کے مفادات کا تحفظ کیا جاسکے۔

Parliament passes the Essential Commodities (Amendment) Bill, 2020 with Rajya Sabha
Parliament passes the Essential Commodities (Amendment) Bill, 2020 with Rajya Sabha

نئی دہلی: ضروری اشیا (ترمیمی ) بل 2020 کو آج راجیہ سبھا نے منظوری دےدی ہے، جس میں موٹے اناج ، دالوں، تلہن ،خوردنی تیل، پیاز اور آلو کو ضروری اشیا کی فہرست سے ہٹانے کی گنجائش ہے۔ اس سے پہلے صارفین کے امور، خوراک اور تقسیم عامہ کے مرکزی وزری مملکت دانوے راؤ دادادراؤ نے 14ستمبر 2020 کو یہ بل لوک سبھا میں پیش کیا تھا جس کا مقصد 5 جون 2020 کو جاری کیے گئے آرڈی ننس کی جگہ بل کو منظوری دیناتھا۔ اس بل کو 15ستمبر 2020 کو لوک سبھا نے منظوری دے دی تھی۔

ویڈیو

ضروری اشیا (ترمیمی ) بل 2020 کا مقصد پرائیویٹ سرمایہ کاروں میں ان کے کاروباری لین دین میں زیادہ ریگولیٹری مداخلت کے خوف کو ختم کرنا ہے۔ ان اشیا کی پیداوار، ذخیرہ اندوزی، نقل وحمل،تقسیم کاری اور سپلائی کی آزادی سے بڑی معیشتوں کو راغب کرنے اورزراعت کے سیکٹر میں پرائیویٹ سیکٹر / براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے کولڈ اسٹوریج اور خوراک کی سپلائی چین کو جدید بنانے میں سرمایہ کاری میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: 'صرف ایم ایس پی پر وعدے نہیں، کسان تمام فصلوں پر گارنٹی چاہتے ہیں'

حکومت نے ریگولیٹری ماحول میں نرمی کرتے ہوئے اس بات کو بھی یقینی بنایا ہے کہ صارفین کے مفادات کا تحفظ کیا جاسکے۔ ترمیم میں اس بات کی گنجائش رکھی گئی ہے کہ جنگ ،قحط، قیمتوںمیں غیر معمولی اضافے اور قدرتی آفات جیسے صورتحال میں ان زرعی اشیا کو منضبط کیا جاسکتا ہے۔البتہ ایک ویلیو چین کے شراکتدار اور برآمد کار کی برآمداتی مانگ اس طرح کی اسٹاک لمٹ سے مستثنی رہیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ زراعت میں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی نہ ہو۔

صارفین کے امور خوراک اور تقسیم عامہ کے وزیر مملکت دانوے راؤ دادا راؤ نے آج راجیہ سبھا میں بل کی منظوری سے پہلے اس پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ترمیم اسٹوریج سہولیات کی کمی کی وجہ سے زرعی پیداوار کے زیاں کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم نہ صرف کسانوں کے لیے بلکہ صارفین اور سرمایہ کاروں کے لئے بھی ایک مثبت ماحول پیداکرے گی اور اس سے یقیناَ ہمارا ملک خودکفیل بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم زراعت کے سیکٹر میں مجموعی سپلائی چین کے نظام کو مستحکم کریں گے۔ یہ ترمیم زراعت کے سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دے کر اور کاروبار میں آسانی کو فروغ دے کر کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے حکومت کے وعدے کو حاصل کرنے میں مدد کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.