غیر باسمتی چالوں کی مانگ میں اضافہ

author img

By

Published : Dec 17, 2020, 7:13 PM IST

non basmati rice export demand increases
non basmati rice export demand increases ()

وارانسی کے کمشنر اور اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین نے بنگلہ دیش اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے لیے غیر باسمتی چالوں کی ترسیل کی منصوبہ بندی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

نئی دہلی: وارانسی خطے سے چاول کی برآمد کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے، اے پی ای ڈی اے نے بھارت کے سرکردہ برآمد کنندگان کے ساتھ ہم آہنگ کیا اور وارانسی خطے سے چاولوں کی کھیپ بھیجنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ 16 دسمبر 2020 کو اس علاقہ میں چاولوں کی کھیپ کو باہر بھجوانے کی تقریب کا انعقاد سندہا ہرہوہا رنگ روڈ سے ملحق سندھورہ روڈ انڈر پاس، وارانسی میں کیا گیا۔ 520 میٹرک ٹن علاقائی چاول کی کھیپ کو اے پی ای ڈای اے کے چیئرمین ڈاکٹر ایم انگا متھو، وارانسی کے ڈویژنل کمشنر دیپک اگروال نے پرچم دکھا کر روانہ کیا۔ اس پروگرام میں اے پی ای ڈای اے کے سکریٹری ڈاکٹر سودھانشو، اے پی ای ڈای اے کے اے جی ایم ڈاکٹر سی بی سنگھ، جوائنٹ ڈائریکٹر، زراعت، وارانسی اور ریاست کے محکمہ باغبانی اور محکمہ زراعت، محکمہ ایگری مارکیٹنگ اور ایگری غیر ملکی تجارت کے دیگر عہدیدار شریک ہوئے۔

اس موقع پر اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وارانسی خطے سے چاول کی برآمدات میں اضافے کے امکانات پر غور کرتے ہوئے اے پی ای ڈی اے وارانسی خطے سے چاول کی برآمد میں اضافہ کے لیے ایک موثر ایکشن پلان تیار کرے گی، تاکہ ہدف کے حصول کے لیے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو مقررہ مدت میں ضروری کارروائی کرنے کا اہل بنایا جاسکے۔

وارانسی کے ڈویژنل کمشنر نے بتایا کہ پیداوار کے علاقوں کی نشاندہی، کسانوں کو مستحکم کرنے کے لیے پلیٹ فارم کی تشکیل، ایف پی اوز، برآمد کنندگان، ایسوسی ایشنز اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کے اشتراک سے وارانسی ڈویژن سے علاقائی چاول کے فروغ کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔

یہ کھیپ میسرز سکھبیر ایگرو انرجی لمیٹڈ نے برآمد کی ہے، جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ کمپنی پہلی بار وارانسی سے 520 میٹرک ٹن چاول قطر بھیج رہی ہے۔

وارانسی کے کمشنر اور اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین کی صدارت میں ایک جائزہ اجلاس بھی ہوا، جس میں تمام متعلقہ ایجنسیوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں منصوبہ کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مقررہ مدت کے دوران ایکشن پلان کے مطابق اپنی سرگرمیاں انجام دیں۔

دن کے وقت اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین نے راجا کا تالاب میں ایک مخدوش کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اور اسے اے پی ای ڈی اے کے ذریعہ پیک ہاؤس کی حیثیت سے اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں بین الاقوامی چاول ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، وارانسی کے دورے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین نے غیر باسمتی چاول کی اقسام کی پروفائلنگ اور چاول کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری کے لیے درکار اقدامات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے آئی آر آر آئی کو یہ بھی مشورہ دیا کہ فوڈ ٹیسٹنگ لیب این اے بی ایل سے اے پی ای ڈی اے کو جلد منظوری دلوائیں، تاکہ کھانے کی مصنوعات کے نمونوں کو ٹیسٹ کے لیے کسی دوسری جگہ بھجوانے کی بجائے وارانسی میں ہی برآمدات کے لیے ان کے ٹیسٹ کا اہتمام ہوسکے۔

بعد میں دریائے گنگا کے کنارے واقع وارانسی بندرگاہ کا بھی انہوں نے دورہ کیا۔ وارانسی کے کمشنر اور اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین نے بنگلہ دیش اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے لیے جہاز سے مال بھجوانے اور اس بندرگاہ سے کولکاتہ تک ترسیل کی منصوبہ بندی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین نے بتایا کہ دریائی بندرگاہ سے کچھ کھیپ باہر بھجوانے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی، لیکن اس سے پہلے ریور پورٹ اتھارٹی کے ذریعے بعض تکنیکی معاملوں کا جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.