ETV Bharat / business

چوطرفہ خریداری سے تین روز کی گراوٹ کے بعد سنبھلا شیئر بازار

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 6:49 PM IST

بی ایس ای میں کل 3464 کمپنیوں کے شیئروں کا کاروبار ہوا۔ ان میں سے 1663 سبز نشان جبکہ 1650 سرخ نشان پر رہیںٹ وہیں 151 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای میں 43 کمپنیوں میں اضافہ جبکہ سات میں کمی دیکھی گئی۔

چوطرفہ خریداری سے تین روزکی گراوٹ سے سنبھلا شیئر بازار

عالمی مارکیٹ میں تیزی اور مقامی سطح پر آئی ٹی، ٹیک، رئیلٹی اور ٹیلی کام سمیت تمام گروپوں میں ہوئی زبردست خریداری کی وجہ سے آج شیئربازار گزشتہ تین دنوں کی گراوٹ کے بعد دوبارہ بحال ہوکر ایک فیصد سے زیادہ کی تیزی کے ساتھ بندہوا۔

بی ایس ای کا تیس حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 767 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 60 ہزار پوائنٹس کے ساتھ 60686.69 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 229.15 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 18102.75 پوائنٹس پر آگیا۔

حالانکہ بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خرید نہیں دیکھی گئی۔ اس دوران مڈ کیپ 149.71 پوائنٹس بڑھ کر 26,368.78 پوائنٹس اور اسمال کیپ 73.14 پوائنٹس بڑھ کر 29,232.53 پر رہا۔

بی ایس ای میں کل 3464 کمپنیوں کے شیئروں کا کاروبار ہوا۔ ان میں سے 1663 سبز نشان جبکہ 1650 سرخ نشان پر رہیںٹ وہیں 151 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای میں 43 کمپنیوں میں اضافہ جبکہ سات میں کمی دیکھی گئی۔

اس دوران بی ایس ای کے تمام گروپس میں تیزی رہی۔ ٹیک 2.03، آئی ٹی 2.00، انرجی 1.23، فنانس 1.00، ٹیلی کام 1.69، کیپٹل گڈز 1.23، پاور 1.36 اور ریئلٹی گروپ کے شیئرمیں 1.59 فیصد کا اضافہ رہا۔ ان کے علاوہ باقی دیگر گروپس میں 0.94 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ جرمنی کا ڈیکس 0.14، جاپان کا نکیئی 1.13، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.32 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.18 فیصد چڑھا جبکہ برطانیہ کا ایف ٹی ایس سی 0.52 فیصد گر گیا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.