ETV Bharat / business

BharatPe co-founder Ashneer Grover: 'دنیا کے سب سے بگڑے ہوئے کسٹمر بھارتی ہیں'

author img

By

Published : Feb 16, 2022, 5:22 PM IST

شارک ٹینک انڈیا کے ججوں میں سے ایک اشنیر گروور نے کہا کہ' بھارت میں تمام مصنوعات کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت (MRP) طے کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔' BharatPe co-founder Ashneer Grover

اسکول و کالج میں حجاب پہن کر داخلے کے لیے کرناٹک ہوئی کورٹ میں جاری سماعت کل 17 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ Hearing Adjourned on Hijab  آج سماعت کے دوران عرضی گزار کے وکیل پروفیسر روی ورما کمار نے جرح کی۔    ایڈووکیٹ روی ورما کمار کی جرح کے چند اہم نکات درج ذیل ہیں۔  ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران سینیئر ایڈووکیٹ پروفیسر روی ورما کمار نے کہا کہ اسکول و کالجز میں حجاب کے خلاف کوئی ممانعت نہیں ہے اور سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان (طالبات) کو کس اختیار یا قواعد کے تحت کلاس سے باہر رکھا گیا ہے۔  سینیئر ایڈووکیٹ پروفیسر روی ورما کمار نے مزید کہا کہ کرناٹک ایجوکیشن ایکٹ Karnataka Education Act کے تحت کوئی دفعات نہیں ہیں اور نہ ہی حجاب پہننے پر پابندی کے اصول ہیں۔  چیف جسٹس نے حجاب معاملہ کی سماعت کے لیے سہ رکنی بنچ تشکیل دی ہے، جس میں ان کے علاوہ جسٹس کرشنا دکشت اور جسٹس جے ایم قاضی شامل ہیں۔Hijab Case Continues in Karnataka High Court۔  واضح رہے کہ جمعہ کو عدالت نے ریاست سے درخواست کی تھی کہ ابتدائی تعلیمی ادارے دوبارہ کھولے جائیں اور ساتھ ہی یہ بھی ہدایت دی کہ جب تک اس کورٹ میں معاملے کی مکمل سنوائی اور فیصلہ نہ ہو تب تک کوئی بھی طالب علم چاہے وہ کسی بھی مذہب کا کیوں نہ ہو، مذہبی لباس پہن کر کلاسز میں داخل نہ ہو۔  ایڈووکیٹ پروفیسر روی ورما کمار نے کہا کہ ایک ایم ایل اے (جو کمیٹی کے صدر بھی ہیں) کسی سیاسی پارٹی یا سیاسی نظریے کی نمائندگی کریں گے اور کیا آپ طلبہ کی فلاح و بہبود کو کسی سیاسی جماعت یا سیاسی نظریے کے حوالے کر سکتے ہیں؟  انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی کمیٹی کی تشکیل ہماری جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔  ایڈووکیٹ روی ورما کمار کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ آرڈر میں کسی دوسری مذہبی علامت کا ذکر نہیں ہے۔ صرف حجاب کیوں؟ کیا یہ ان کے مذہب کی وجہ سے نہیں؟ مسلم لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک خالصتاً مذہب کی بنیاد پر ہوتا ہے۔  ایڈووکیٹ کمار نے مزید کہا کہ حکومت صرف حجاب کا مسئلہ کیوں اٹھا رہی ہے؟ چوڑیاں پہننے والی ہندو لڑکیوں اور کراس پہننے والی عیسائی لڑکیوں کو باہر نہیں بھیجا جاتا جب کہ باحجاب مسلم طالبات کو کالج و اسکول کیمپس میں داخل ہونے سے روکا جاتا ہے۔
'دنیا کے سب سے بگڑے ہوئے کسٹمر بھارتی ہیں'

بھارت پے کے بانی و ڈائریکٹر اشنیر گروور نے بھارتیوں کو دنیا میں سب سے بگڑا ہوا صارف بتایا ہے۔ گروور نے کہا کہ' بھارتی صارفین کو اپنا گاہک بنانا ایک مشکل کام ہے اور یہاں آن لائن کاروبار شروع کرنا انتہائی مشکل ہے۔' Indians Are World's Most Worst Consumers

انہوں نے کہا کہ' بھارت میں دنیا کے سب سے بگڑیل صارف ہیں۔ بھارتی صارفین کو ہر چیز سستی قیمتوں پر چاہیے اور سائز بھی کم چاہیے، اس کے بعد بھارتی صارف کو ڈسکاؤنٹ بھی چاہیے۔"

ریئلٹی شو شارک ٹینک انڈیا کے ججوں میں سے ایک گروور نے کہا کہ' بھارت میں تمام مصنوعات کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت (MRP) طے کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔'

گروور نے کہا کہ "امریکہ میں ایسا نہیں ہے۔ وہاں جب آپ شہر سے تھوڑا باہر جائیں گے، تو آپ کو چیزیں سستی ملیں گی، جب کہ وہی چیزیں شہر کے وسط میں سب سے مہنگی ہوں گی۔ بھارت میں MRP کی وجہ سے مصنوعات کی قیمت ہر جگہ ایک جیسی ہے۔ اور گروسری ڈیلیوری کے کاروبار کے لیے یہ ایک بڑا چیلنج ہے۔"

ایک اور بڑا چیلنج بھارتیوں کا گروسری خریدنے کا طریقہ ہے۔ دوسرے ممالک میں، جہاں لوگ ایک ماہ کے اندر تمام گروسری خرید کر گھر میں رکھتے ہیں، بھارتی چھوٹی چیزیں خریدتے ہیں، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر گروسری کا کاروبار کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔

گروور اور ان کی اہلیہ کو فی الحال بھارت پی میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی اندرونی تحقیقات کا سامنا ہے۔

دریں اثنا رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ بھارت پی کے کئی ملازمین تنازع کے درمیان نوکری میں تبدیلی کی تلاش میں ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.