ETV Bharat / business

بھارت عالمی سرمایہ کاری کا اگلا بڑا مرکز ہوگا: گوئل

author img

By

Published : Nov 16, 2021, 9:33 PM IST

بھارت عالمی سرمایہ کاری کا اگلا بڑا مرکز ہوگا: گوئل

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ سنہ 2025 تک، ہمارے پاس سالانہ $ 120 بلین سے $ 160 بلین کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (Foreign Direct Investment) کو راغب کرنے کی صلاحیت ہے۔

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے منگل کو کہا کہ 'بھارت نے گزشتہ سات برسوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (Foreign Direct Investment) کے معاملے میں ترقی کے ساتھ نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں اور آنے والے وقت میں ملک عالمی سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کے لیے ایک اہم مقام بنے گا'۔

انہوں نے کہا کہ 'مودی حکومت کی پالیسی اصلاحات نے بھارت کے بارے میں سرمایہ کاروں کا تاثر بدل دیا ہے۔ پہلے وہ سوچتے تھے کہ 'بھارت میں کیوں؟' سوچ بدل گئی اور سوال پیدا ہوا کہ 'بھارت میں کیوں نہیں؟' لیکن اب سرمایہ کار کہتے ہیں کہ 'ہمیں بھارت میں رہنا چاہیے'۔ انہوں نے کہا کہ "فی الحال، زیادہ تر تجارتی کامیابی کی کہانیاں بھارت میں بن رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ اس کامیابی کی کہانی کا حصہ بنیں'۔

سی آئی آئی -ارنسٹ اینڈ ینگ کی ایک حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی سرمایہ کاری میں سب سے بلند مقام پر ہوگا۔

گوئل نے کہا کہ سنہ 2025 تک، ہمارے پاس سالانہ $ 120 بلین سے $ 160 بلین کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی صلاحیت ہے۔ گذشتہ سات برسوں کے دوران، بھارت ہر سال براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا سابقہ ​​ریکارڈ توڑ رہا ہے۔ حکومت کی طرف سے کی گئی بنیادی پالیسی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔'

گوئل کے ذمہ کپڑا اور خوراک کے محکمے بھی ہیں۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت کے ذریعے کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے بہت سے نئے اقدامات کیے ہیں۔'

اس سلسلے میں انہوں نے ایئر انڈیا کی نجکاری، سابقہ ​​اثر سے نافذ ٹیکس قانون کے نظام میں تبدیلی، کان کنی اور کوئلہ مارکیٹ میں نجی کمپنیوں کی شراکت کو فروغ دینے جیسی اصلاحات کے بارے میں بات کی اور کہا کہ ان تمام اقدامات کے بعد مستقبل روشن نظر آتا ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.