ETV Bharat / business

جون میں کاروو ں کی فروخت کم ہوکر نصف ہوئی

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 4:47 PM IST

نئی دہلی آٹو موبائل مینوفیکچررس کی تنظیم سوسائٹی آف انڈیا آٹو موبائل مینوفیکچررس (سیام) کی طرف سے آج جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں مسافر گاڑیوں کی فروخت جون میں ایک برس پہلے کے مقابلہ میں 49.59فیصد کم ہوکر 1,05,617 اکائی رہی۔

Car Sales June 2020: Passenger Vehicle Sales Slump By 49.59 Per Cent
Car Sales June 2020: Passenger Vehicle Sales Slump By 49.59 Per Cent

نئی دہلی: کورونا بحران اور اس سے بچاو کے لیے لگائے گئے لاک ڈاون سے بری طرح متاثرہ آٹو کمپنیوں کے کاروبار میں اب بہتری آنے لگی ہے۔ جون میں ملک میں کاروں کی فروخت گزشتہ برس کے مقابلے تقریباً نصف رہ گئی جبکہ اپریل اور مئی کے مقابلہ میں اس میں تیزی رہی۔
نئی دہلی آٹو موبائل مینوفیکچررس کی تنظیم سوسائٹی آف انڈیا آٹو موبائل مینوفیکچررس (سیام) کی طرف سے آج جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں مسافر گاڑیوں کی فروخت جون میں ایک برس پہلے کے مقابلہ میں 49.59فیصد کم ہوکر 1,05,617 اکائی رہی۔ گزشتہ برس جون میں 2,09,522مسافر گاڑیوں کی فروخت ہوئی تھی۔
سیام کے مطابق جون میں دوپہیہ گاڑیوں کی فروخت 38.56فیصد کم ہوکر 10,13,431اکائی رہی جو کہ ایک سال پہلے اسی مہینہ میں 16,49,475رہی تھی۔ دوپہیہ گاڑیو میں موٹر سائکل کی فروخت جون 2020میں 7,02,970اکائی رہی جبکہ ایک سال پہلے اسی مہینے میں 1,84,596موٹر سائکلیں فروخت کی گئی تھیں۔ اس میں 35.19فیصد کی کمی رہی۔ اسکوٹر کی فروخت اس مدت میں 5,12,626سے کم ہوکر 2,69,811رہ گئی۔ یہ کمی 47.37فیصد کی رہی۔
تنظیم کے صدر راجن وادھوا نے نامہ نگاروں سے کہا کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے پورے ملک میں لگا گئے لاک ڈاون کے اثرات سے آٹو موبائل شعبہ اب آہستہ آہستہ باہر نکلنے کی کوشش کررہا ہے۔ پورے ملک میں آٹو موبائل صنعت اور اس سے منسلک سرگرمیوں میں تقریباً 3.7کروڑ لگے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.