ETV Bharat / business

بٹ کوائن سمیت سبھی کرپٹو کرنسی کی قدر میں زبردست کمی؟

author img

By

Published : May 20, 2021, 4:22 PM IST

Bitcoin tumbles after China warning
Bitcoin tumbles after China warning

بٹ کوائن سمیت تمام قسم کی کرپٹو کرنسی کی قدر میں ایک دن میں 30 فیصد کی کمی کے بعد دنیا بھر میں بے چینی دیکھی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کے ٹویٹ اور چین کی جانب سے کرپٹو کرنسی پر کریک ڈاؤن کمی کا سبب بنا ہے۔

دنیا کی سب سے معروف کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں بدھ کے روز تقریباً 30 فیصد کمی واقع ہوئی۔ جس کے بعد دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کے تعلق سے لوگوں میں بے چینی دیکھی گئی۔ بھارت میں تو یہ عالم رہا ہے کہ دونوں اہم کرپٹو کرنسی کا ایکسینج کا کام ٹھپ ہوگیا۔ بٹ کوائن کی قدر جو ایک ماہ قبل تک ساٹھ ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی اب 31 ہزار ڈالر سے نیچے آگئی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ بٹ کوائن کی قدر میں یہ کمی چین کی جانب سے اپنے تمام مالیاتی اداروں کو کرپٹو کرنسی میں خرید و فروخت کے لیے خدمات مہیا کرنے سے روکنے اور امریکی کار کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کے اس اعلان کے بعد جس میں انہوں نے کہا تھا کہ' ان کی کمپنی اب گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے کرپٹو کرنسی کو قبول نہیں کرے گا۔ جس کے بعد کرپٹو کرنسی کی قدر میں زبردست کمی دیکھی گئی۔ اسی طرح دیگر کرپٹو کرنسیز، ڈوجکوئن اور اپتھریم بھی بالترتیب 45 اور 40 فیصد کمی درج کی گئی۔

اپریل سے اب تک قریب ڈیڑھ ماہ میں بٹ کوائن کی قدر نصف ہوگئی ہے۔ بدھ کے روز بٹ کوائن گھٹ کر 31،000 امریکی ڈالر تک پہنچ گیا۔ ایک ہفتہ قبل بٹ کوائن 55،000 پر کاروبار کررہا تھا۔

رواں برس اپریل میں کرپٹو کرنسی 60،000 تک پہنچ گئی تھی۔ جبکہ گذشتہ برس اپریل میں بٹ کوائن کی قیمت صرف 6000 ڈالر تھی۔ یعنی ایک سال میں بٹ کوائن میں دس گنا اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بٹ کوائن کی قدر میں کمی کا اثر بھارت میں بھی بہت گہرا رہا۔ بدھ کے روز بھارت میں کرپٹو کرنسیوں کا کاروبار کرنے والے دو بڑے ایکچینج وزیرکس اور کوئن ڈی سی ایکس پر اتنا زیادہ ٹریفک رہا کہ کام ہی ٹھپ پڑگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کام ٹھپ ہونے کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ بڑی تعداد میں سرمایہ کار بٹ کوائن سے اپنا سرمایہ باہر نکالنے کے لیے ٹوٹ پڑے۔ ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ کرپٹو کی قدر میں کمی آنے سے کچھ لوگوں نے جم کر خریداری کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.