ETV Bharat / business

Ashneer Grover Allegedly Sold ICC Passes: اشنیر نے آئی سی سی T20 ورلڈ کپ میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی، ذرائع

author img

By

Published : Mar 17, 2022, 4:20 PM IST

Ashneer Grover allegedly 'sold' ICC T20 WC 2021 passes for crores, claim sources
ذرائع کا دعویٰ ہے، اشنیر نے آئی سی سی T20 ورلڈ کپ میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی

تنازعات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے نوجوان کاروباری اشنیر گروور پر آئی سی سی T20 ورلڈ کپ 2021 کے دوران ہزاروں مفت پاس فروخت کرکے کروڑوں روپے کمانے کا الزام ہے۔

اشنیر گروور-بھارت پے کے درمیان جاری الزام تراشیوں کے درمیان ایک اور خبر سامنے آئی ہے۔ متعدد ذرائع نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ گروور نے مبینہ طور پر گزشتہ برس آئی سی سی T20 ورلڈ کپ 2021 کے دوران ہزاروں مفت پاس فروخت کیے اور ان میں سے بیشتر کی فروخت سے کروڑوں روپے کمائے۔ واضح رہے کہ BharatPe ٹورنامنٹ کا عالمی پارٹنر تھا'۔ Ashneer Grover Allegedly 'Sold' ICC T20 WC 2021 Passes

ذرائع نے ایک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ گروور نے مبینہ طور پر ہر پاس کو کم از کم 750درہم تقریباً 15,000 روپے میں فروخت کیا اور اس سے کئی کروڑ کمائے، جو مبینہ طور پر دبئی میں ایک اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے تھے۔'

ذرائع کے مطابق عام طور پر ایک عالمی پارٹنر کو ایک میچ کے لیے تقریباً 700 مفت پاس ملتے ہیں اور فنٹیک پلیٹ فارم کے پاس تقسیم کے لیے ہزاروں پاس ہوتے ہیں، جن میں سے زیادہ تر مبینہ طور پر فروخت ہوتے ہیں۔'

BharatPe کے کچھ ملازمین نے بھارتی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ انہیں کامن اسٹینڈ کے لیے پاس دیے گئے تھے، لیکن VIPs کے لیے نہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کی میزبانی متحدہ عرب امارات اور عمان نے 17 اکتوبر سے چار مقامات شارجہ، دبئی، ابوظہبی اور مسقط میں کی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیموں نے حصہ لیا۔

گزشتہ بر جون میں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت پی کے ساتھ 2021 سے 2023 تک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی۔

معاہدے کے تحت بھارت پے کی اپنی پوری مدت میں آئی سی سی کے تمام ایونٹس میں شرکت اور انضمام کو یقینی بنایا۔

گروور نے اس وقت کہاتھا کہ' یہ ایسوسی ایشن ہمیں اپنے موجودہ تاجروں کے ساتھ مضبوط تعلقات بنانے کے ساتھ ساتھ بھارت میں لاکھوں نئے چھوٹے تاجروں کے ساتھ بہتر طور پر جڑنے کے قابل بنائے گی۔

فنٹیک پلیٹ فارم نے حال ہی میں گروور کی اہلیہ مادھوری جین گروور کی ملازمت کے دوران کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں برطرف کر دیا تھا۔'

اس کے بعد، گروور نے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا کہ مجھے ایک ایسی کمپنی چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جس کا میں بانی ہوں'۔

بھارت پے نے ایک بیان میں کہاکہ' اس کے (اشنیر گروور) اور اس کے خاندان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے تمام حقوق محفوظ ہیں۔'

اس مہینے کے شروع میں، فنٹیک پلیٹ فارم نے انکشاف کیا کہ گروور، اس کی اہلیہ مادھوری جین اور ان کے رشتہ دار کمپنی کے فنڈز کے بڑے پیمانے پر غلط استعمال میں مصروف تھے اور ان کے شاہانہ طرز زندگی کے لیے کمپنی کے بہت سارے پیسے کا غلط استعمال کیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.