ETV Bharat / briefs

'چابہار بندرگاہ پر ہماری خودمختاری کا احترام کیا جائے'

author img

By

Published : Jun 14, 2019, 12:50 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے کِرگستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس سے خطاب کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی

اس موقع پر انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک میں رابطے کو بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ بھارت کے لیے چابہار پروجیکٹ اہم ہے اور اس کی خودمختاری کا احترام کیا جائے۔

وزیراعظم نے ایس سی او کے رکن ممالک کی سرکاری زبانوں کے فروغ پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

انہوں نے افغان حکومت کو بھارتی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا بھارت افغانی حکومت اور افغان عوام کی شراکت داری کو تسلیم کرتا ہے۔

انہوں نے ایس سی او ممالک میں تجارت کے فروغ پر زور دیا اور اس کے لیے ضروری اقدامات کا ذکر کیا۔

انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اس کے لیے تمام ممالک کو ایک بین الاقوامی تنظیم کے قیام کی دعوت دیتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.