ETV Bharat / briefs

بمراه، سمیع، جڈیجہ اور پونم کو ارجن ایوارڈ کی سفارش

author img

By

Published : Apr 27, 2019, 8:20 PM IST

بمراه، سمیع، جڈیجہ اور پونم کو ارجن ایوارڈ کی سفارش

بی سی سی آئی نے ہفتہ کو مرد کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جسپريت بمراه، محمد سمیع، رویندر جڈیجہ اور خاتون کرکٹر پونم یادو کے ناموں کی ممتاز ارجن ایوارڈ کے لیے سفارش کی ہے۔

عدالت عظمی کی طرف سے مقرر منتظمین کی کمیٹی نے بورڈ میں کرکٹ آپریشنز کے جنرل منیجر صبا کریم کی موجودگی میں اس پر بحث کی۔ کریم نے چاروں کرکٹرز کے ناموں کی سفارش اس سال کے ارجن ایوارڈ کے لیے کی ہے۔

ہندستانی کرکٹ ٹیم کے گیندباز بمراه کو 30 مئی سے ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بمراه، سمیع، جڈیجہ اور پونم کو ارجن ایوارڈ کی سفارش
بمراه، سمیع، جڈیجہ اور پونم کو ارجن ایوارڈ کی سفارش

اس کے علاوہ سمیع بھی گزشتہ کافی وقت سے ہندستان کی محدود اوور ٹیم کا باقاعدہ حصہ ہیں۔لیفٹ آرم اسپن آل راؤنڈر جڈیجہ بھی عالمی کپ کے 15 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔

خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی پونم یادو کے نام کی بھی باوقار ایوارڈ کے لیے سفارش کی گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.