ETV Bharat / briefs

راجستھان: دلت نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا

author img

By

Published : May 1, 2021, 8:12 AM IST

راجستھان میں دھول پور کے گاؤں عبدل پور میں بچوں کے سبب شروع ہونے والے تنازعہ میں اونچی ذات کے بدمعاشوں کے ایک گروہ نے ایک دلت نوجوان کو لاٹھیوں، لوہے کے راڈوں اور بندوق کی بٹوں سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ نوجوان کے قتل کے بعد گاؤں میں تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر گاؤں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ پولیس نے 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

راجستھان: دلت نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا
راجستھان: دلت نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا

خبر کے مطابق ضلع کے کنچن پور تھانہ علاقہ کے عبدل پور گاؤں میں بچوں کے مابین جھگڑے کی وجہ سے ایک دلت نوجوان کو لاٹھیوں، چاقوؤں اور بندوق کے بٹوں سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ نوجوان کے قتل کے بعد گاؤں میں تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔ اطلاع پر گاؤں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ پولیس اہلکار بھی گاؤں پہنچ گئے اور متاثرہ فریق کے لوگوں کو سمجھایا۔ جب کہ متوفی نوجوان کی آخری رسومات 30 اپریل کو ادا کی گئیں۔ پولیس نے 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

راجستھان: دلت نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا
  • پورا معاملہ کیا ہے؟

پولیس کے مطابق عبدل پور گاؤں میں 25 اپریل کو ٹھوک لِیا جاٹو کے بچوں اور بادشاہ مہتاب ٹھاکر کے بچوں کے درمیان لڑائی ہوگئی۔ اس کے بعد ملزم مہتاب ٹھاکر کے لوگوں نے دلت فریق کے گھر پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچ گئی لیکن ملزم فرار ہوگیا۔ اس کے بعد 26 اپریل کو بھی ملزم نے دلت فریق کے گھروں پر فائرنگ کردی۔ ایک بار پھر فائرنگ کرنے پر پولیس متاثرہ افراد کو رپورٹ درج کروانے پولیس اسٹیشن لے آئی۔ لیکن اس کے بعد ملزمین کے لوگ بھی تھانے پہنچ گئے اور دونوں طرف سے رضامند ہونے کے بعد معاہدہ ہوگیا۔

  • دھوکہ سے حملہ

لیکن 29 اپریل کی صبح رامیشور کا بیٹا ٹھوکالیہ جاٹو کے کھیتوں میں ضرورت کے لیے جارہا تھا۔ اس وقت ملزم گروہ کے بدمعاشوں نے جس میں مہتاب، سندیپ کے ساتھ 10 کے قریب لوگوں نے رامیشور پر حملہ کردیا، ملزمین جو پہلے ہی کھیتوں میں گھات بیٹھے تھے، ملزمین نے رامیشور کو لاٹھیوں، چاقوؤں، بندوق کی بٹوں سے پیٹنا شروع کردیا۔ جب متاثرہ فرد کے افراد خاندان اس کو بچانے کے لئے بھاگے تو ملزمین نے ان پر بھی فائرنگ کردی۔ ملزمین رامیشور کو مردہ سمجھ کر اسی حالت میں کھیت میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

  • دوران علاج، دلت نوجوان کی موت

اہل خانہ نے شدید زخمی حالت میں رامیشور کو باڑی اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد رامیشور کو ڈسٹرکٹ اسپتال ریفر کردیا۔ دوران علاج وہ 29 اپریل کی رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے 30 اپریل کی صبح پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی۔ لیکن رامیشور کی موت کے بعد گاؤں میں تناؤ کے حالات پیدا ہوگئے۔ جس کے بعد سیمپؤ، کنچن پور، کولاری، بسیڈی اور باڑی صدر تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

  • گاؤں میں صورتِ حال سنگین

صورتِ حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی بچن سنگھ مینا بھاری پولیس فورس اور ڈی ایس ٹی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور متاثرہ افراد کے لوگوں کو قابو کرنے کے بعد شام تک تقریباً چار گھنٹے کی مشقت کے بعد صورتحال پر قابو پالیا۔ جس کے بعد مہلوک نوجوان کے لواحقین نے شام دیر گئے آخری رسومات ادا کردی۔ پولیس نے قریب دس ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر گاؤں میں پولیس کی بھاری نفری ابھی بھی تعینات ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ کیسر سنگھ شیخاوت نے بتایا کہ متاثرہ افراد کے اہل خانہ میں ناراضگی تھی، لیکن ان کو سمجھا دیا گیا ہے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے گائوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ کیسز درج کیے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف الزامات عائد کیے گئے ہیں، ساتھ ہی ملزمین کی تلاش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.