ETV Bharat / briefs

ریلوے کی ضرورت کے مطابق سیل-بی ایس پی کے پروڈکشن میں تبدیلی

author img

By

Published : May 29, 2021, 9:08 PM IST

سیل۔بھیلئی اسٹیل پلانٹ (بی ایس پی) نے جو ہندوستانی ریلوے کے لیے چھ دہائیوں سے زائد عرصے سے مختلف گریڈ کے عالمی معیاری ریل، پروفائل اور لمبائی کی ریل تیار کررہا ہے، اس نے اب ریلوے کو نئی 60 ای 1 پروفائل کے ساتھ آر-260 گریڈ ریل کی پیداوار اور سپلائی شروع کردی ہے۔

سیل-بی ایس پی نے  ریلوے کی ضرورت کے مطابق پیداوار میں تبدیلی کی
سیل-بی ایس پی نے ریلوے کی ضرورت کے مطابق پیداوار میں تبدیلی کی

بھارتی ریلوے، ریل ٹرانسپورٹ میں تیز رفتاری اور ایکسل لوڈ کی جانب گامزن ہے جس کے لئے ریلوے نے سیل سے مائیکرو الائڈ ریل اسٹیل کی تیاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے سیل - بی ایس پی نے نئی R-260 گریڈ ریل کی تیاری پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے تاکہ ریل کو زیادہ پیداواری صلاحیت فراہم کی جاسکے۔ 60E-1 پروفائل والی R-260 گریڈ ریل یورپی معیار EN-13674 کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیز اور ایکسل لوڈ لینے کی اہلیت رکھتی ہے۔

سیل بھیلیئ کو فخر ہے کہ ریلوے کو فراہم کی جانے والی ریل اسٹیل میں ہائیڈروجن کی مقدار نہ صرف عالمی معیار کے مطابق ہے بلکہ اس سے کہیں زیادہ اعلی ہے۔ نیا R-260 گریڈ نہ صرف شفاف اسٹیل کو یقینی بناتا ہے بلکہ اعلی میکانکی خصوصیات بھی فراہم کرتا ہے۔

ریل کا یہ نیا گریڈ جو سیل-بھیلائی کے ذریعہ فراہم کیا جارہا ہے، ہندوستانی ریلوے کو اعلی درجے کی صلاحیت اور بہتر سروس لائف کی دستیابی کو یقینی بنائے گا۔ نیز دورانیہ کی مدت میں اور بھی اضافہ ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ ریل کا نیا R-260 گریڈ سب سے پہلے جون 2020 میں سیل-بھیلئی اسٹیل پلانٹ کے ذریعہ تیار کیا گیا تھا۔ پہلی ریک کو بھیل اسٹیل پلانٹ کے ڈائریکٹر انچارج انیربن داس گپتا نے 30 جون 2020 کو ڈیجیٹل طور پر منعقدہ پروگرام میں ہری جھنڈي دکھا کر روانہ کیا تھا۔

رواں مالی سال کے اپریل اور مئی کے مہینوں میں، اب تک R-260 گریڈ ریل کی 60 E-1 پروفائل سے 56 ہزار ٹن کو رول کیا گیا ہے اور اس میں سے تقریبا 50 ہزار ٹن پہلے ہی ہندوستانی ریلوے کو بھیجا جاچکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.