ETV Bharat / briefs

لاک ڈاؤن میں بے زبان جانوروں کی بھوک مٹانے کی کوشش

author img

By

Published : May 10, 2021, 3:48 PM IST

Rajasthan
Rajasthan

عالمی وباء کورونا کا قہر راجستھان میں مسلسل جاری ہے، اس وبا کے قہر کو کم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے پورے راجستھان میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے، اس لاک ڈاؤن کے دوران سئرو سماج سیوا تنظیم انسانوں کے ساتھ ساتھ بے زبان جانوروں کی دل سے خدمت کررہی ہے.

ریاست راجستھان میں لاک ڈاؤن جاری ہے، جہاں ایک طرف عام لوگوں کو ضروری اشیاء کی قلت کا سامنا ہے تو دوسری طرف جانوروں کے سامنے کھانے کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے ۔

کیونکہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے ریاست بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے ۔ اس سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔

تنظیم کے صدر سمیت تمام کارکنان سڑکوں پر اتر کر جہاں جس انسان کو جس چیز کی ضرورت ہو رہی ہے اس کو وہ چیز مہیا کروارہے ہیں، اتنا ہی نہی کورونا وبا کی وجہ سے خون کی کمی بھی ہسپتالوں میں آنے لگی تھی جس کے بعد اس تنظیم کے تمام اراکین نے مل کر ایک خون عطیہ کیمپ منعقد کیا اور اس میں کافی زیادہ تعداد میں خون ہسپتالوں کو مہیا کروایا، وہی سڑکوں پر بھوکے پیاسے گھوم رہے بے زبان جانوروں کے کھانے پینے کا انتظام بھی اس تنظیم کی جانب سے کیا جا رہا ہے، روزے داروں کے لئے افطاری کا انتظام کیا جا رہا ہے تو وہی کورونا وبا سے متاثرہ مریضوں کے لئے کھانے پینے کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے.

تنظیم کے صدر اکرم خان کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں نے جب یہ تنظیم بنائی تھی اس وقت ہی ہم لوگوں نے اس بات کا اعلان کر دیا تھا کہ جب بھی عوام کو جس چیز کی ضرورت پڑے گی ہم لوگ پوری طرح سے عوام کے ساتھ رہیں گے، جس کے بعد اب عوام کو ہماری ضرورت پڑ رہی ہے تو ہم یہ کام کے لیے آگے رہیں گے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.