ETV Bharat / bharat

Zakir Naik's Foundation Banned: ذاکرنائک کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پرمزید پانچ سال کی پابندی

author img

By

Published : Apr 1, 2022, 9:40 AM IST

ایم ایچ اے کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’ذاکرنائک بھارت اور بیرون ملک میں مسلم نوجوانوں اور عسکریت پسندوں کو شدت پسندی کی کاروائیوں کے لیے ترغیب دے ر ہے ہیں۔ Zakir Naik's Foundation Banned

ذاکرنائک کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پرمزید پانچ سال کی پابندی
ذاکرنائک کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پرمزید پانچ سال کی پابندی

معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آر ایف) کو حکومت ہند نے غیر قانونی تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر مزید پانچ سال کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ ایم ایچ اے کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ ’’ذاکرنائک بھارت اور بیرون ملک میں مسلم نوجوانوں اور عسکریت پسندوں کو شدت پسندی کی کاروائیوں کے لیے ترغیب دے ر ہے ہیں۔ حکومت نے انسداد دہشت گردی ٹربیونل کو بتایا تھا کہ ریکارڈ پر ایسے شواہد موجود ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ذاکر نائیک بھارت میں اپنے پیروکاروں تک ویڈیوز کے ذریعے اپنی تعلیمات پہنچا رہے ہیں۔ وہ مختلف سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے اپنے لیکچرز کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ Zakir Naik's Foundation Banned

ذاکرنائک کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پرمزید پانچ سال کی پابندی
ذاکرنائک کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پرمزید پانچ سال کی پابندی

مزید پڑھیں:۔ ذاکر نائک کو بھارت کے حوالے کرنے سے انکار


نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی آر ایف کے بانی نوجوانوں کو جبرا اسلام قبول کرواتے ہیں، خودکش بم دھماکوں کو جواز فراہم کرتے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گجرات، کرناٹک، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کیرالہ، مہاراشٹرا اور اڈیشہ میں تنظیم کے اراکین اور ہمدردوں کی غیر قانونی سرگرمیاں دیکھی گئیں۔ وہ ہندوؤں، ہندو دیوتائوں اور دیگر مذاہب کے خلاف قابل اعتراض تبصرے پوسٹ کرنے کو بھی فروغ دے رہے ہیں، جو دوسرے مذاہب کے لیے توہین آمیز ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.