ETV Bharat / bharat

یو پی اردو اکادمی میں شاندار مشاعرے کا اہتمام

author img

By

Published : Nov 10, 2021, 7:41 PM IST

organized of wonderful poetry at up urdu academy
یو پی اردو اکادمی میں شاندار مشاعرے کا اہتمام

اترپردیش اردو اکادمی نے عالمی یوم اردو کے موقع پر اکادمی کے آڈیٹوریم میں ایک شاندار مشاعرے کا اہتمام کیا جس نے لکھنؤ سمیت متعدد اضلاع کے 17 شعراء نے شرکت کر اپنا کلام پیش کر خوبصورت سما باندھا۔

اس مشاعرے میں مہمان خصوصی کے طور پر اتر پردیش کے کابینہ وزیر قانون برجیش پاٹھک نے شرکت کی۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم اردو کے موقع پر سبھی لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ساتھ ہی انہوں نے اردو اکادمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اردو کی ترویج و ترقی کے لئے اتر پردیش حکومت ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ اردو کو پورے ملک میں وہی مقام حاصل ہے، جو مقام ہندی زبان کو حاصل ہے۔ اس کی ترقی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی۔

ویڈیو
مشاعرے میں شامل لکھنؤ کے معروف شاعر حسن کاظمی ترنم میں اپنا کلام پیش کرتے ہوئے کہاخوبصورت ہیں آنکھیں تیری رات کو جاگنا چھوڑ دےخود بخود نیند آجائے گی تو مجھے سوچنا چھوڑ دےعرفان لکھنوی نے کہا کہمجھ سے ہندی نے مسکرا کے کہاکتنی پیاری زبان ہے اردو
organized of wonderful poetry at up urdu academy
یو پی اردو اکادمی میں شاندار مشاعرے کا اہتمام
ابھشیک شکلا خون نکلے تو ارمان کی صورت نکلے اپنی تلوار اٹھا سینہ سپر ہیں ہم لوگ دھوپ اتری نہ در و بام کا سایہ اترا آج کا دن ہے کہ سایہ کوئی اترا اترا اس موقع پر اکادمی کی چیئرمین چوہدری کیف الوری، اکادمی کے سیکریٹری زہیر بن صغیر، اترپردیش کے سابق ڈی جی پی رضوان احمد ،اکادمی کی رکن ڈاکٹر رضوانہ، ڈاکٹر شاداب عالم سمیت متعدد سرکردہ شخصیات موجود رہیں۔ مشاعرے کی نظامت ڈاکٹر فخر عالم نے کی۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.