ETV Bharat / bharat

Qasim Rasool Ilyas on Inflation And Unemployment بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ترانہ لانچ

author img

By

Published : Oct 24, 2022, 3:37 PM IST

ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف ترانہ لانچ
ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف ترانہ لانچ

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ترانہ لانچ کیا ہے۔ ترانہ لانچنگ پر قاسم رسول الیاس نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترانہ لانچ کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ عوام کو بیدار کیا جائے، اس ترانہ میں ہر اس ایشو کو اٹھایا گیا ہے، جو اس وقت ملک کے لوگ سامنا کر رہے ہیں۔ Qasim Rasool Ilyas on Inflation And Unemployment

نئی دہلی: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف ترانہ لانچ کیا ہے۔ اس ترانہ میں مودی حکومت میں پھیلی بدامنی اور خواتین کے عدم تحفظ جیسے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس ترانہ کی ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کو کیوں ضرورت پڑی؟، اس پر ای ٹی وی بھارت نے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس سے خاص بات کی۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر نے کہا کہ ترانہ لانچ کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ عوام کو بیدار کیا جائے، اس ترانہ میں ہر اس ایشو کو اٹھایا گیا ہے، جو اس وقت ملک کے لوگ سامنا کر رہے ہیں۔ Anthem Launched Against Inflation & Unemployment

ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف ترانہ لانچ

انہوں نے کہا کہ جب سے مودی کی حکومت اقتدار میں آئی ہیں تب سے بے روزگاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، مہنگائی آسمان چھو رہی ہے، آمدنی کے ذرائع محدود ہوگئے ہیں، خواتین عدم تحفظ محسوس کررہی ہیں۔ وہیں جو سلینڈر پہلے ساڑھے چار سو روپے تھا آج آٹھ سال مودی حکومت کے دور اقتدار کے دوران ایک ہزار پچاس روپے ہوگیا ہے۔ پیٹرول بھی دوگنی قیمت پر مل رہا ہے۔ ملک میں نوکری نہیں مل رہی ہے۔ سرکاری دفاتر خالی ہیں، لیکن نوجوانوں کو نوکری نہیں دی جارہی ہے۔ ان سب کو ترانہ اور ویزوئل کے ذریعہ لوگوں کو بیدار کیا جارہا ہے اور حکومت پر دباؤ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ وہ عوامی مسائل پر توجہ دیں تاکہ یہاں کے نوجوان آگے بڑھ سکے۔

قاسم رسول نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کو ختم کررہی ہے۔ پسماندہ طبقات کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ تاجر پریشان ہے، اپنے قریبوں کو مالدار بنانے کا کھیل کھیلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھٹیا سیاست کے لیے ہندو مسلمان میں نفرت کی بیج بوئی جارہی ہے، جو سماج کے لیے خطرناک شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔ ان سب کو اس ترانہ میں شامل کیا گیا ہے۔ امید ہے لوگ اسے کافی پسند کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلور: ملک میں بڑھتی مہنگائی کا آخر کیا حل ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.