ETV Bharat / bharat

Ganga Water Supply Scheme in Gaya محکمہ آبی وسائل کے وزیر نے گنگا واٹر سپلائی اسکیم کا تفصیلی جائزہ لیا

author img

By

Published : Nov 4, 2022, 3:19 PM IST

محکمہ آبی وسائل کے وزیر نے گنگا واٹر سپلائی اسکیم کا تفصیلی جائزہ لیا
محکمہ آبی وسائل کے وزیر نے گنگا واٹر سپلائی اسکیم کا تفصیلی جائزہ لیا

گیا کے دورہ پر پہنچے محکمہ آبی وسائل کے وزیر نے گنگا واٹر سپلائی اسکیم کے کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیر نے گنگا واٹر سپلائی اسکیم کا جائیزہ لیتے ہوئے پندرہ دنوں کے اندر کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ Ganga Water Supply Scheme in Gaya

ریاست بہار کے ضلع گیا کے دورہ پر پہنچے محکمہ آبی وسائل کے وزیر نے گنگا واٹر سپلائی اسکیم کے کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیر نے گنگا واٹر سپلائی اسکیم کا جائیزہ لیتے ہوئے پندرہ دنوں کے اندر کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اس پروجیکٹ کے تحت گنگا ندی سے پانی گیا راجگیر اور نوادہ لایا جائے گا اور ہھر اسے فلٹر کرکے ہر گھر تک سپلائی کیا جائےگا۔ Sanjay Kumar Jha Review Ganga Water Supply Scheme

محکمہ آبی وسائل کے وزیر نے گنگا واٹر سپلائی اسکیم کا تفصیلی جائزہ لیا
محکمہ آبی وسائل کے وزیر نے گنگا واٹر سپلائی اسکیم کا تفصیلی جائزہ لیا

بہار کی پہلی اور سب سے بڑی و اہم 'گنگا واٹر سپلائی اسکیم' کا کام تیزی سے جاری ہے۔ آبی وسائل کے وزیر سنجے کمار جھا نے جمعرات کو اس اسکیم کے تحت گیا ضلع کے آبگلہ مانپور اور تیتر موہرا میں کئے گئے کاموں کا معائنہ کیا اور افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران سرکٹ ہاؤس میں محکمہ آبی وسائل، بڈکو اور ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کرکے اسکیم کی تازہ ترین پیش رفت کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ Ganga Water Supply Scheme in Gaya

محکمہ آبی وسائل کے وزیر نے گنگا واٹر سپلائی اسکیم کا تفصیلی جائزہ لیا
محکمہ آبی وسائل کے وزیر نے گنگا واٹر سپلائی اسکیم کا تفصیلی جائزہ لیا

معائنہ کرنے کے بعد آبی وسائل کے وزیر سنجے کمار جھا نے کہا کہ جل جیون ہریالی مہم کا یہ ایک جز ہے اور ندی کے اضافی پانی کو پانی کی کمی والے علاقوں تک پہنچانا ہے۔ اس کے تحت آبی وسائل کے محکمہ کی جانب سے انتہائی اہم اسکیم گنگا واٹر سپلائی اسکیم کو نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد برسات کے موسم میں گنگا ندی کے اضافی پانی کو اٹھانا ہے تاکہ پانی کی کمی والے شہروں کو سال بھر پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکے۔ اس پلان کا کام اب تکمیل کی طرف ہے۔ کاموں کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے بقیہ کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

محکمہ آبی وسائل کے وزیر نے گنگا واٹر سپلائی اسکیم کا تفصیلی جائزہ لیا
محکمہ آبی وسائل کے وزیر نے گنگا واٹر سپلائی اسکیم کا تفصیلی جائزہ لیا

یہ بھی پڑھیں: ڈی سی بڈگام نے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سنجے کمار جھا نے بتایا کہ گنگا واٹر سپلائی اسکیم کے تحت برسات کے موسم میں گنگا کے پانی کو راجندر پل کے قریب بنائے گئے انٹیک ویل کم پمپ ہاؤس کے ذریعے اٹھایا جانا ہے۔ اسے پائپ لائن کے ذریعے گیا، بودھ گیا تک پہنچایا جائے گا اور مختلف بڑے آبی ذخائر میں ذخیرہ کیا جائے گا اور پھر اسے فلٹر کرکے شہر کو سال بھر پینے کے صاف پانی کے طور پر فراہم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی وزیراعلی نتیش کمار نے گنگا واٹر سپلائی اسکیم کے تحت ضلع کے تیتر میں گنگا ریزرو وائر کا افتتاح کیا تھا، پوری اسکیم کا اسی ماہ میں افتتاح ہونا ہے اور وزیر اعلی کی آمد سے قبل وزیر سنجے جھا اور محکمہ کے افسران جائزہ لے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.