ETV Bharat / bharat

عوامی نمائندوں کے برتاؤ میں بہتری لانے کی مہم چلائیں ووٹر: ایم وینکیا نائیڈو

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 10:09 PM IST

m venkaiah naidu
ایم وینکیا نائیڈو

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ملک میں پارلیمنٹ، اسمبلیوں اور قانون ساز کونسل کی نظامت کو متاثر کرنے والے عوامی نمائندوں کے برتاؤ کی بابت ووٹر کو مہم چلانا چاہیے اور اپنے نمائندے سے خلل ڈالنے کے سبب سوال پوچھ کر اسے احساس دلانا چاہیے کہ اس نے ایوان میں غلط برتاؤ کیا ہے۔

ایم وینکیا نائیڈو نے سابق صدر پرنب مکھرجی کی پہلی برسی پر منعقد میموریل لیکچر میں انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور ایم ایل سی کے برتاؤ میں بہتری لانے کے لیے ’مشن 5000‘ کے تصور پر کام کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:

وزیر اعظم نریندر مودی کی اعلیٰ سطحی گروپ کو ہدایات: Afghanistan Crisis

انہوں نےکہا کہ پانچ ہزار عوامی نمائندوں کے برتاؤ میں بہتری لانے کا کام مضبوطی سے ووٹر کر سکتے ہیں۔ عوام کو اس مہم کا حصہ بن کر اپنے نمائندوں کے برتاؤ میں بہتری لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.