ETV Bharat / bharat

US Secretary Arrived Delhi امریکی وزیر خارجہ بلنکن جی 20 اجلاس کے لیے دہلی پہنچے

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 10:10 AM IST

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بدھ کی رات جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے دہلی پہنچ گئے۔ ان کی جمعہ کو کواڈ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی شرکت کا امکان ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بدھ کی رات جی20 وزرائے خارجہ کے ایک اہم اجلاس میں شرکت کے لیے قومی دارالحکومت دہلی پہنچ گئے۔ یہ ملاقات یوکرین کے تنازع پر مغرب اور روس چین اتحاد کے درمیان کشیدگی کے پس منظر میں ہو رہی ہے۔ جمعرات کو جی 20 میٹنگ میں شرکت کے علاوہ بلنکن وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کر سکتے ہیں۔ ان کی جمعہ کو کواڈ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی شرکت کا امکان ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ازبکستان کے دورے کے بعد دہلی پہنچ گئے ہیں۔ ادھر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے منگل کی رات دارالحکومت پہنچے تھے۔

  • یہ بھی پڑھیں: G20 Meeting in Delhi جی ٹوئنٹی وزرائے خارجہ کی میٹنگ سے قبل جے شنکر کی روسی ہم منصب سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن، فرانس سے کیتھرین کولونا، چینی وزیر خارجہ کن گینگ، جرمنی کی اینالینا بیئرباک اور برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو بھارت کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کرنے والے ہیں۔ واضح رہے کہ اس بار جی 20 کی صدار بھارت کو سونپی گئی ہے۔ جی 20 میٹنگ میں شرکت کے کئی وزرائے خارجہ بھارت پہنچ رہے ہیں۔ وہیں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل اور نائیجیریا کے وزیر خارجہ جیفری اونیاما سے بھی ملاقات کی۔ واضح رہے کہ ایس جے شنکر آج وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں دو اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.