ETV Bharat / bharat

Amartya Sen on UCC یکساں سول کوڈ ہندو راشٹرا بنانے کا ڈیزائن ہے، امرتیہ سین

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 10:30 PM IST

نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیہ سین نے کہا کہ یکساں سول کوڈ ایک دھوکہ ہے، درحقیقت یہ ہندو راشٹرا کے منصوبے کو آگے بڑھانے کا ایک ڈیزائن ہے۔

Amartya Sen
نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیہ سین

بولپور: نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیہ سین نے بدھ کے روز کہا کہ یکساں سول کوڈ (یو سی سی) ایک دھوکہ ہے درحقیقت یہ ہندو راشٹرا کے بڑے منصوبے کو آگے بڑھانے کا اقدام ہے۔ ان باتوں کا اظہار امرتیہ سین نے اپنی پراتیچی رہائش گاہ پر وسوا بھارتی کے طلباء سے بات چیت کے دوران کی۔ وسوا بھارتی کے کئی طلباء نے پروفیسر امرتیا سین سے ان کے گھر میں ملاقات کی جہاں انہوں نے ان سے تقریباً 40 منٹ تک بات چیت کی۔

سین نے کہا کہ ہمارے درمیان کئی اختلافات ہیں۔ مذہبی اختلاف ہو سکتا ہے اور اصول و ضوابط کی پابندی میں اختلاف ہو سکتا ہے۔ پھر بھی ہم سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ میں نے ایک اخبار میں یکساں سول کوڈ کے بارے میں پڑھا ہے ایسی بکواس چیزیں کہاں سے آتی ہے؟" نوبل انعام یافتہ نے مزید کہا "ہم ہزاروں سالوں سے یکساں سول کوڈ کے ساتھ ہیں۔ ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ اسے متعارف کروانے سے کس کو فائدہ ہوگا، بھارت رتن امرتیہ سین کا خیال ہے کہ یکساں سول کوڈ ہندو راشٹر کی راہ ہموار کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ ہندو ریاست ہی واحد راستہ نہیں ہے، ہندو ازم کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسری طرف، حالیہ برسوں میں وسو بھارتی کی NIRF کی درجہ بندی میں کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ وسوا بھارتی کے وائس چانسلر نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیا سین کو 'زمین پر قبضہ کرنے والا' کہہ کر تنازعہ میں گھر گئے ہیں۔ طلباء نے کہا کہ وہ زمین کے تنازعہ میں پروفیسر سین کے ساتھ ہیں۔ سین نے طلباء سے تقریباً 40 منٹ تک بات کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.