Khandela Road Accident سڑک حادثہ میں بارہ افراد ہلاک، متعدد زخمی

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 12:36 PM IST

سڑک حادثہ میں بارہ افراد ہلاک

ضلع سیکر میں ایک سڑک حادثہ میں 12 افراد کے ہلاک جب کہ چھ دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ Khandela Road Accident

سڑک حادثہ میں بارہ افراد ہلاک

سیکر: ریاست راجستھان کے ضلع سیکر کے کھنڈیلا علاقے میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کھنڈیلا-پلسانہ روڈ پر ماجی صاحب کی ڈھانی کے قریب ایک پُک اَپ پہلے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی اور اس کے بعد سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرائی۔ اس حادثے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کھنڈیلا تھانے کے ایس ایچ او سوہن لال نے بتایا کہ لاشوں کو کھنڈیلا اور پلسانہ اسپتال لے جایا گیا ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق سمود علاقے سے ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پک اپ سوار کھنڈیلا میں مندر کی زیارت کرنے آئے تھے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے مرنے والوں کی شناخت میں مصروف ہے۔ ہیڈ کانسٹیبل رودا رام نے بتایا کہ پلسانہ روڈ پر ایک بائک، ایک پک اپ اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 12 لوگوں کی موت ہوگئی جب کہ چھ دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں سے انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد سیکر ریفر کردیا گیا۔ Pickup Collided with Truck in Khandela

  • सीकर के खंडेला क्षेत्र में पलसाना-खंडेला मार्ग पर हुई सड़क दुर्घटना में 8 लोगों की मृत्यु अत्यंत दुखद है। शोकाकुल परिजनों के प्रति मेरी गहरी संवेदनाएं,ईश्वर उन्हें यह आघात सहने की शक्ति प्रदान करें, दिवंगतों की आत्मा को शांति प्रदान करें।घायलों के शीघ्र स्वास्थ्य लाभ की कामना है।

    — Ashok Gehlot (@ashokgehlot51) January 1, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • सीकर (राजस्थान) में हुए भीषण सड़क हादसे में कई लोगों की मृत्यु हृदयविदारक है। ईश्वर दिवंगत आत्माओं को शांति प्रदान करें तथा शोक संतप्त परिवारों को इस आघात को सहन करने का संबल दें।मेरी गहन संवेदनाएं पीड़ित परिजनों के साथ हैं। घायलों के शीघ्र स्वास्थ्य लाभ की प्रार्थना करता हूं।

    — Om Birla (@ombirlakota) January 1, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:۔ Road Accident In Amritsar امرتسر اٹاری روڈ گھرندا چوک پر سڑک حادثہ، چار نوجوان ہلاک

عینی شاہد گنیش رام نے بتایا کہ بائک کھنڈیلا سے آرہی تھی۔ اسی وقت سامنے سے ایک پک اپ آرہی تھی اور دونوں آپس میں ٹکرا گئے۔ اس کے بعد دونوں گاڑیاں ایک ٹرک سے ٹکرا گئیں۔ جس کی وجہ سے پک اپ میں سوار افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سیکر کے رکن پارلیمان سومیدھانند سرسوتی اور سابق مرکزی وزیر سبھاش مہاریہ بھی پلسانہ اسپتال پہنچے اور واقعہ کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کھنڈیلا حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ سیکر کے کھنڈیلا علاقے میں پلسانہ-کھنڈیلا روڈ پر سڑک حادثے میں 10 لوگوں کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ سوگوار خاندانوں سے میری گہری تعزیت۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھی اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ راجستھان کے سیکر میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں کئی لوگوں کی موت دل دہلا دینے والی ہے۔ ایشور مرحوم کی روح کو سکون دے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ میری گہری ہمدردیاں متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.