ETV Bharat / bharat

Grenade Attack In Shopian شوپیاں میں گرنیڈ حملہ، دو غیر مقامی مزدور ہلاک

author img

By

Published : Oct 18, 2022, 6:22 AM IST

Updated : Oct 18, 2022, 8:51 AM IST

عسکریت پسند نے شوپیاں ضلع کے حرمین علاقے میں اس وقت دو غیر مقامی مزدوروں پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، جب وہ حرمین شوپیاں میں کرایہ پر لیے گئے ایک کمرے میں آرام کر رہے تھے۔ عسکریت پسند نے دونوں مزدوروں پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، جسکی وجہ سے دونوں کی موت ہوگئی۔Grenade Attack In Shopian

شوپیاں میں گرنیڈ حملہ، دو غیر مقامی مزدور ہلاک
شوپیاں میں گرنیڈ حملہ، دو غیر مقامی مزدور ہلاک

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ایک عسکریت پسند نے دو غیر مقامی مزدوروں پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کرکے انہیں ہلاک کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ عسکریت پسند نے مزدوروں پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، جس میں اترپردیش کے دو مزدور منیش کمار اور رام ساگر زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی، اس دوران ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ کا ہائبرڈ عسکریت پسند عمران بشیر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کا تعلق ضلع شوپیاں کے حرمین سے ہے۔ Two non locals shot dead in Shopian

شوپیاں میں گرنیڈ حملہ

مزید پڑھیں:۔ سوپور میں گرینیڈ حملہ، دو پولیس اہلکار زخمی

شوپیاں میں گرنیڈ حملہ

ذرائع کے مطابق عسکریت پسند نے شوپیاں ضلع کے حرمین علاقے میں اس وقت دو غیر مقامی مزدوروں پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، جب وہ حرمین شوپیاں میں کرایہ پر لیے گئے ایک کمرے میں آرام کر رہے تھے۔ عسکریت پسند نے دونوں مزدوروں پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، جسکی وجہ سے دونوں غیر مقامی مزدور زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ہلاک شدہ مزدوروں کی شناخت رام ساگر اور منیش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ جنکا تعلق اترپردیش کے ضلع کنوج سے ہے۔

Last Updated :Oct 18, 2022, 8:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.