ETV Bharat / bharat

Two Hundred Years of Urdu Journalism in Bhopal: بھوپال میں اردو صحافت کے دو سو سال اور نئی ٹیکنالوجی

author img

By

Published : May 10, 2022, 4:36 PM IST

بھوپال کے منشی حسین خان ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں اردو صحافت کے دو سو سال پورے ہونے کے عنوان سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں صحافت میں بدلتی نئی ٹیکنالوجی پر بات کی گئی۔ Two Hundred Years of Urdu Journalism in Bhopal and New Technology

Two Hundred Years of Urdu Journalism in Bhopal:
Two Hundred Years of Urdu Journalism in Bhopal:

بھوپال،مدھیہ پردیش: اردو صحافت کے دو سو سال پورے ہونے پر بھوپال کے منشی حسن خان ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ میں نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں اردو صحافت پر بات کرتے ہوئے کہا گیا کہ مارچ 1822 میں کلکتہ سے ہری ہردت نے اردو اخبار 'جام جہاں نما' کی اشاعت شروع کی تھی۔ آج اردو صحافت اپنے وجود کے دو سو سال مکمل کر رہی ہے۔ Two Hundred Years Of Urdu Journalism۔ دو سو برس کے اس طویل سفر میں تاریخ، جغرافیہ اور ٹیکنالوجی کی تبدیلیوں سے گزرنا پڑا ہے۔ جام جہاں نما نے اردو صحافت کے سفر کی ابتدا کی تھی وہ آج برصغیر میں پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے لیکن ساتھ ہی سائنس اور ٹیکنالوجی کے انقلابات کے زیر اثر صحافت سمیت زندگی کے تمام شعبے اور ان کے کام کاج کے طریقے تغیر کے زیر اثر ہیں۔ ان تبدیلیوں کی رفتار آج اتنی تیز ہو چکی ہے کی کل تک جن چیزوں کو ہم بڑی اہمیت دیا کرتے تھے وہ آج ہمیں عہد رفتگاں کی یادگار معلوم ہونے لگی ہے۔ Two Hundred Years of Urdu Journalism in Bhopal and New Technology

بھوپال میں اردو صحافت کے دو سو سال اور نئی ٹیکنالوجی


ڈیجیٹل انقلاب نے گزشتہ بیس سالوں میں جس طرح زور پکڑا اس نے تو دنیا کو ہی بدل کر رکھ دیا۔ صحافت بھی اس کی زد میں آکر اپنا روپ بدلنے کو مجبور ہے۔ نئی ٹیکنالوجی اپنے ساتھ نئی نئی سہولیات بھی لائی ہے اور اس نے بعض رائج الوقت چیزوں کو مسترد بھی کر دیا ہے۔ 1983 سے کمپیوٹر سے کتابت نے اردو صحافت کو عہد حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مجبور کردیا۔

بھوپال میں اردو صحافت کے دو سو سال اور نئی ٹیکنالوجی
بھوپال میں اردو صحافت کے دو سو سال اور نئی ٹیکنالوجی

خبروں کی مقدار اور رفتار دونوں میں زبردست اضافہ ہوا۔ ہند سماچار جالندھر پہلا اردو روزنامہ ہے جس نے کمپیوٹر سے کتابت شروع کیا۔ کھیل کے رسالے اخبار نوجوان دہلی نے بھی کمپیوٹر کمپوزنگ شروع کی اور آج ہم اس کے بغیر اخبارات و رسائل کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ آج صحافت اور میڈیا کا پورا منظر نامہ بدل چکا ہے۔ اطلاعات کی ترسیل کی برق رفتاری نے ہمارا صبر و تحمل بہت کم کر دیا ہے۔ کیا آج کا قاری آنے والے کل کا قاری آج کی خبریں جاننے کے لئے کل کے اخبار کا انتظار کرنے کو بے چین ہوگا؟ ایسے میں نہ صرف اردو اخبارات بلکہ تمام پرنٹ میڈیا کو خبر کو اس طرح پیش کرنا ہوگا کہ قاری ایک دن بعد بھی خبر پڑھنے کو راضی ہو جائے۔

اردو صحافت پروگرام
اردو صحافت پروگرام

یہ بھی پڑھیں:


گزشتہ دو سالوں کی ترقی اور پہلے سے زیادہ وسائل کے باوجود اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں ہے کے آج اردو کے اخبارات بحران کا شکار ہیں۔ اشتہارات اور قارئین دونوں کی کمی ہے ایسے میں باذوق قارئین کو اردو اخبارات و رسائل خرید کر پڑھنے ہوں گے تاکہ دو سو سال کا یہ سفر آگے بھی جاری رہ سکے۔ اس نشست میں بھوپال میں اردو صحافت کے دو سو سال اور نئی ٹیکنالوجی، نئے قارئین اور اردو اخبارات میں نئی تبدیلیوں پر بھرپور بات کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.