ETV Bharat / bharat

India Corona Update ملک میں کورونا سے دو کی موت

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 5:14 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

وزارت صحت کے مطابق 322 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 7927 ہوگئی ہے۔ وہیں ملک میں کورونا ویکسینیشن جاری ہے۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے دو مریضوں کی موت ہو گئی ہے اور ایکٹیو کیسز میں اضافہ جاری ہے اور اس دوران انفیکشن کے 322 فعال کیسز بڑھ گئے ہیں دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6,117 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا ہے ملک میں اب تک 2,20,65,34,827 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ جمعہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 322 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 7927 ہوگئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 44700667 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد دو بڑھ کر 530818 ہو گئی ۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کا اعدادوشمار بڑھ کر 44161922 تک پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں ملک میں سب سے زیادہ 115 ایکٹو کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کیرالہ میں 81، دہلی میں 54، ہماچل پردیش میں 53، تمل ناڈو میں 37، راجستھان میں 21، اڈیشہ میں 14، مدھیہ پردیش میں 12، اتر پردیش میں آٹھ، پنجاب میں چھ، گوا میں 5، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ میں، ہریانہ اور جموں و کشمیر میں بالترتیب دودو، جھارکھنڈ، میگھالیہ، سکم اور مغربی بنگال میں بالترتیب ایک ایک فعال کیس بڑھے ہیں اور گجرات و کرناٹک میں ایک ایک مریض کی کورونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: India Corona Update ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 718 افراد کورونا انفیکشن سے صحتیاب

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.