ETV Bharat / bharat

Savarkar Comment Row راہل نے جو کہا وہ واٹس ایپ یونیورسٹی سے نہیں لیا گیا تاریخ میں ثبوت موجود ہے، تشار گاندھی

author img

By

Published : Nov 18, 2022, 8:20 PM IST

مہاتما گاندھی کے پڑپوتے اور مصنف تشار گاندھی جمعہ کو راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئے۔ اس دوران انہوں نے ساورکر پر بیان کے لیے راہل گاندھی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ راہل نے جو کہا اس کے ثبوت تاریخ میں موجود ہیں۔ یہ واٹس ایپ یونیورسٹی کا علم نہیں ہے۔ Savarkar Comment Row

راہل نے جو کہا وہ واٹس ایپ یونیورسٹی سے نہیں لیا گیا تاریخ میں ثبوت موجود ہے، تشار گاندھی
راہل نے جو کہا وہ واٹس ایپ یونیورسٹی سے نہیں لیا گیا تاریخ میں ثبوت موجود ہے، تشار گاندھی

مہاتما گاندھی کے پڑپوتے اور مصنف تشار گاندھی جمعہ کو راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئے۔ اس دوران انہوں نے ساورکر پر دئے گئے راہل گاندھی کے بیان کی حمایت کی۔ تشار گاندھی نے کہا کہ راہل نے جو کہا اس کے ثبوت تاریخ میں موجود ہیں۔ یہ سچ ہے۔ ساورکر انگریزوں کے دوست تھے اور جیل سے باہر آنے کے لئے معافی مانگی تھی۔ تشار گاندھی نے کہا کہ یہ واٹس ایپ یونیورسٹی کا علم نہیں ہے۔ Savarkar Comment Row

بتا دیں کہ ساورکر پر تبصرہ کے بعد راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مہاراشٹر میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل نے کہا تھا کہ ساورکر نے انگریزوں کو معافی نامہ لکھا تھا اور پنشن بھی لیتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ساورکر نے یہ سب انگریزوں کے خوف سے کیا۔ میں اس حقیقت کے بارے میں بالکل واضح ہوں کہ انہوں نے انگریزوں کی مدد کی۔ کانگریس ایم پی نے کہا کہ ساورکر نے مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو اور سردار پٹیل جیسے لیڈروں کو دھوکہ دیا ہے۔ Tushar Gandhi defends Rahul in Savarkar comment row

وہیں جمعہ کو بھارت جوڑو یاترا میں تشار گاندھی بھی شامل ہوئے۔ اس کے بعد کانگریس نے ایک ٹویٹ کیا، اس ٹویٹ میں دو تصویریں ہیں۔ ایک تصویر میں پنڈت جواہر لعل نہرو اور مہاتما گاندھی، جب کہ دوسری تصویر میں راہل گاندھی اور تشار گاندھی ہیں۔ ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ ملک مشکل میں ہو اور گاندھی-نہرو کندھے سے کندھا ملا کر نہ نکلیں، یہ ممکن نہیں ہے۔ تحریک آزادی سے بھارت جوڑو کی تحریک تک کا سفر گواہ ہے، ہم نے اس وقت ملک کو آزادی دی تھی اور آج ملک کو متحد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi Gets Bomb Threat Letter راہل گاندھی کو مبینہ دھمکی آمیز خط کے معاملے کی تحقیقات شروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.