Transcouple Blessed With Baby بھارت میں پہلی بار خواجہ سرا جوڑے نے بچے کو جنم دیا

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 9:10 AM IST

کیرالہ میں  خواجہ سرا جوڑے نے بچے کو جنم دیا

کیرالہ کے کوزی کوڈ میں رہنے والے ایک خواجہ سرا جوڑے زہاد اور جیا پاول نے بچے کو جنم دیا۔ گزشتہ دنوں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ بہت جلد والدین بننے والے ہیں۔ Transgender Couple blessed with baby in kerala

کوزی کوڈ: کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک خواجہ سرا جوڑے نے بدھ کے روز ایک سرکاری ہسپتال میں ایک بچے کو جنم دیا، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ملک میں اس طرح کا پہلا کیس ہے۔ خواجہ سرا جوڑے میں سے ایک جیا پاول نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال میں سیزرین سیکشن کے ذریعے صبح تقریباً 9.30 بجے بچے کی پیدائش ہوئی۔ پاول نے کہا کہ بچے کو جنم دینے والا اس کا ساتھی زہاد کی صحت مستحکم ہے۔

تاہم خواجہ سرا جوڑے نے نومولود کی صنفی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی اسے عام نہیں کرنا چاہتے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جیا پاول نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ زہاد آٹھ ماہ کا حاملہ ہے۔ جوڑے نے کہا کہ ان کا ماں اور باپ بننے کا خواب پورا ہو گیا ہے۔ پاول اور زہاد پچھلے تین برسوں سے ایک ساتھ ہیں۔ بجے کو جنم دینے والا زہاد مرد خواجہ سرا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Kerala Transgender Man Pregnant کیرالہ کا خواجہ سرا جوڑا اگلے مہینے بچے کو جنم دے گا

آپ کو بتاتے چلیں کہ ایک پروفیشنل ڈانسر جیا پاول نے 4 فروری کو انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ ان کے ساتھی زہاد کے پیٹ میں آٹھ ماہ کا بچہ پروان چڑھ رہا ہے۔ پاول نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ہمارا والدین بننے کا خواب پورا ہونے والا ہے۔ زہاد کے پیٹ میں آٹھ ماہ کا جنین ہے... ہمیں معلوم ہوا ہے کہ بھارت میں کسی خواجہ سرا کے حمل کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ دراصل یہ جوڑا گزشتہ تین برسوں سے ایک ساتھ رہ رہا تھا اور اپنی جنس تبدیل کرنے کے لیے ہارمون تھراپی سے گزر رہا تھا۔ اگرچہ زہاد مرد بننے ہی والا تھا لیکن اس نے بچہ پیدا کرنے کی خواہش میں اس عمل کو روک دیا۔ پاول نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سرا برادری معاشرے میں مسلسل خوف کے عالم میں رہتی ہے۔ ہم سب پریشان تھے کہ معاشرہ کیا سوچے گا۔ بہت سے خواجہ سرا ہیں جو والدین بننا چاہتے ہیں۔ کئی خواجہ سرا ایسے ہیں جن کا حمل ممکن ہے لیکن وہ آگے نہیں آتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.