ETV Bharat / bharat

India Vaccination Campaign کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت 218.88 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں

author img

By

Published : Oct 7, 2022, 4:06 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 218.88 کروڑ سے زیادہ کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ Vaccination in India

نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 218.88 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 18 کروڑ 88 لاکھ 17 ہزار 589 ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 1997 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 30 ہزار 362 رہ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.07 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.94 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 3908 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 40 لاکھ 64 لاکھ 81 ہزار 387 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 13 ہزار 123 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 89 کروڑ 64 لاکھ 81 ہزار 387 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Covid Vaccination Campaign کووڈ ویکسینیشن میں 218.84 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگیں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.