ETV Bharat / bharat

Covid Vaccination Campaign کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 219.32 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگے

author img

By

Published : Oct 16, 2022, 2:21 PM IST

کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 219.32 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگے
کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 219.32 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 2 لاکھ 31 ہزار 622 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 89 کروڑ 86 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ Total Covid Test in India

نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 219.32 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 19 کروڑ 32 لاکھ 18 ہزار 638 ویکسین دی گئی ہیں۔ Total Corona Vaccination in India

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 2401 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 625 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.06 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.04 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Coronavirus Update ملک کی 14 ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ

وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2373 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی ہے۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 40 لاکھ 73 ہزار 308 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.76 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 2 لاکھ 31 ہزار 622 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 89 کروڑ 86 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.