ETV Bharat / bharat

'راجستھان میں یوم عاشورا پر حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق عزاداری کا اہتمام ہوگا'

author img

By

Published : Aug 20, 2021, 10:43 AM IST

ریاست راجستھان میں یوم عاشورہ آج بروز جمعہ منایا جائے گا۔ اس حوالے سے تیاریاں بھی زوروں پر چل رہی ہے۔ وہیں، جمعرات کو یوم شہادت منایا گیا۔

muharram
muharram

دارالحکومت جے پور میں حکومتی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے مختلف مقامات پر متعدد محفلوں کا اہتمام کیا گیا۔ گھروں میں فاتحہ خوانی کا دور چلا، یا حسین یا حسین کی صدائیں گونجتی ہوئی سنائی دیں۔ کربلا کی درگاہ میں الگ ہی منظر نظر آیا۔ عقیدت مند اپنی عقیدت کا اظہار کرنے کے لیے کربلا کی درگاہ پہنچے۔

muharram

شیعہ برادری کے لوگ ماتم مناتے ہوئے نظر آئے۔ جگہ جگہ پر شربت اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں۔ آج یوم شہادت کے موقع پر جو تعزیہ امام باڑوں سے باہر نکلا کرتے تھے، وہ حکومتی پابندی کی وجہ سے دوسری بار باہر نہیں نکالے گئے۔

وہیں، حکومتی گائیڈ لائن پر عمل کرانے کے لیے پولیس کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔ پولیس محکمے کے تمام اعلیٰ افسران الگ الگ علاقوں میں جائزہ لیتے ہوئے نظر آئے۔ ان افسران کے ساتھ سماجی تنظیموں کے ذمہ داران بھی انتظامات کو بہترین بناتے ہوئے نظر آئے۔

مزید پڑھیں:۔ بارہمولہ میں عاشورہ پر جلوس کا اہتمام

واضح رہے کہ آج یوم عاشورہ کے روز جو تعزیہ کا جلوس نکالا جاتا تھا، وہ جلوس کورونا وبا کے مدنظر دوسری بار نہیں نکالا جائے گا۔ پورے معاملے کو لے کر کربلا علاقہ کے مقامی رہنما عبدالغفار خان کا کہنا ہے کہ حکومتی ایڈوائزری کے مطابق یہاں کربلا علاقہ میں عزاداری کا اہتمام کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.