Today in History: عالمی تاریخ میں آج کا دن

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 6:58 AM IST

عالمی تاریخ میں آج کا دن

بھارت اور عالمی تاریخ میں 24 جون کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔ Today in World History

1206- دہلی سلطنت کے پہلے سلطان قطب الدین ایبک کی لاہور ( پاکستان) میں تاج پوشی ہوئی۔

1793 - فرانس نے پہلی بار ریپبلکن آئین نافذ کیا۔

1961 - بھارت میں پہلے ایچ ایف24 سپرسونک لڑاکا طیارے نے اڑان بھری۔

1963 - محکمہ ڈاک اور ٹیلی گراف نے نیشنل ٹیلییکس سروس کا آغاز کیا۔

1966- ممبئی سے نیویارک جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز سوئٹزرلینڈ کے ماؤنٹ بلینک میں حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں 117 افراد ہلاک ہوئے۔

1975 - نیو یارک کے جے ایف کے ہوائی اڈے پر ایسٹرن 727 طیارہ حادثے میں 113 افراد مارے گئے۔

1980 - بھارت کے چوتھے صدر وی وی گری کا انتقال ہوا۔

1885 - مشہور سیاست دان اور کٹر سکھ رہنما تارا سنگھ کی پیدائش ہوئی۔

1986- حکومت ہند نے بھی غیر شادی شدہ خواتین کے لیے بھی زچگی کے فوائد کی منظوری دی۔

1989 - بوفورس بندوق سودے کے پیش نظر کیگ (سی اے جی) کی رپورٹ کے معاملے پر کئی اپوزیشن اراکین نے لوک سبھا سے استعفیٰ دیا۔

2002 - افریقی ملک تنزانیہ میں ہوئے ٹرین حادثے میں 281 افراد کی موت ہوئی۔

2004 - نیویارک میں سزائے موت کو غیر آئینی قرار دیا گیا۔

2005 - امریکہ نے بھارت کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے دعوے داری کی حمایت کا اعلان کیا۔

2008 - نیپال کے وزیر اعظم گریجا پرساد کوئرالا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

2010 - جولیا گیلارڈ آسٹریلیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔

2012 - اخوان المسلمین کے رہنما محمد مرسی مصر کے صدر بنے۔

2013 - سابق اطالوی وزیر اعظم سلویو برلسکونی کو اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے اور ایک جنسی کارکن کے ساتھ تعلقات رکھنے کے معاملے میں قصوروار پائے جانے پر سات سال قید کی سزا سنائی گئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.