ETV Bharat / bharat

Provost Appealed To Students اے ایم یو میں ایم ایم ہال کے پرووسٹ نے طلبہ سے امن و امان کی اپیل کی

author img

By

Published : Dec 30, 2022, 12:58 PM IST

گزشتہ روز اے ایم یو میں کشمیری طالب علم اور غازی پور کے طلبہ کے درمیان تصادم ہوا، جس پر پرووسٹ(ہال منتظم) پروفیسر محمد علی جوہر نے طلبہ سے کیمپس میں امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی Provost Appealed To Students

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے محسن الملک (ایم ایم) ہال کے پرووسٹ پروفیسر محمد علی جوہر نے تمام طلباء سے کیمپس میں امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اولین ترجیح طلباء کے تعلیمی مفادات کا تحفظ اور تشدد کی حرکات کی روک تھام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی معاملات پر اختلاف، تصادم یا عدم اطمینان ہو سکتا ہے لیکن تمام مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکتا ہے۔ پروفیسر جوہر نے ایم ایم ہال میں اقامت پذیر طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اے ایم یو کے بانی اور عظیم رہنما سر سید احمد خاں سے وراثت میں ملی اے ایم یو کی ثقافت کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سرسید اور ان کے رفقاء کے ذریعہ یونیورسٹی کی بنیاد رکھے جانے کے بعد قابل اساتذہ اور سابق طلباء نے اے ایم یو کے طلباء کے کئی نسلوں کی رہنمائی کی ہے تاکہ وہ تعلیم کی دنیا میں بلندیوں پر پہنچ سکیں۔ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اے ایم یو نے نہ صرف علمی کامیابیوں کے لیے بلکہ اپنی منفرد روایات اور ثقافت کے لیے بھی پوری دنیا میں شہرت حاصل کی ہے۔The Provost of MM Hall appealed to the students to maintain law and order in amu

مزید پڑھیں:۔ Attack on Kashmiri Students in AMU اے ایم یو میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ خوفزدہ ہیں، ناصر کھویہامی

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اے ایم یو کی ثقافت نے طلباء و اساتذہ کے اندر باہمی تعلق کا احساس پیدا کیا ہے اور مختلف مذہبی، نسلی، علاقائی اور لسانی سے تعلق رکھنے والے طلباء کے اندر یکجہتی بھی پیدا کی ہے۔ ہماری ثقافت ہمارے اندر اپنے بانی سر سید کے اصولوں کا عملی مظاہرہ کرنے کی اہلیت پیدا کرتی ہے کہ ہم تنوع کا جشن منائیں اور ایک ملک کے طور پر متحد ہوں۔ یہ یونیورسٹی بعد کی زندگی میں بامعنی احساسات کے لئے دیرینہ یادیں پیدا کرنے کا ایک مقام بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے ایم یو کی روایت ہمیں بتاتی ہے کہ امن ترقی کا سب سے مفید پیمانہ ہے اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ مشترکہ ثقافت ہمارے ادارے کی بنیادوں میں ہے۔ ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ اے ایم یو ملک کی عظیم ترین اقامتی یونیورسٹی کے طور پر اور ایک منفرد ثقافت کے ساتھ ایسے طلبا پیدا کر رہی ہے جو ایک دوسرے سے سیکھنا پسند کرتے ہیں اور مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے اپنے ساتھیوں کی اچھی چیزیں اپناتے ہیں۔ لہٰذا یہ ضروری ہے کہ ہم یونیورسٹی کی خوبصورت روایات اور ثقافت کو معمولی اختلافات پر رائیگاں نہ ہونے دیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یونیورسٹی میں اترپردیش کے ضلع غازی پور اور کشمیری طلبہ کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی اور کشمیری طلبہ نے غازی پور کے طلبہ پر مار پیٹ کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ جس کے بعد یہ معاملہ کافی طول پکڑ لیا اور اس کے خلاف انتظامیہ نے طلبہ کو سخت ہدایت جاری کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.