ETV Bharat / bharat

Potter Community In Hyderabad مٹی کے برتن تیار کرنے والی کمہار برادری حکومت کی عدم توجہی کا شکار

author img

By

Published : Mar 5, 2023, 2:30 PM IST

مٹی کے پرتن تیار کرنے والی کمہار برادری حکومت کی عدم توجہی کا شکار
مٹی کے پرتن تیار کرنے والی کمہار برادری حکومت کی عدم توجہی کا شکار

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں کمہاروں کی کئی بستیاں آباد ہیں جو آج کے جدید اور ترقی یافتہ دور میں مٹی کے برتن بنانے کا فن سے وابسطہ ہیں لیکن ان کا کہنا ہے اگر حکومت نے ہماری جانب توجہ نہیں دی تو جلد ہی لوگ قدیم اور روایتی پرتنوں سے محروم ہوجائیں گے۔

مٹی کے پرتن تیار کرنے والی کمہار برادری حکومت کی عدم توجہی کا شکار

حیدرآباد: وقت کے ساتھ ساتھ مٹی کے برتن بنانے کا فن ختم ہوتا جا رہا ہے اور موجود دور میں لوگ اسٹیل اور پلاسٹک کے برتنوں کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔ حالانکہ ریاست تلنگانہ کے بعض دیہات میں یہ فن آج بھی کسی نہ کسی شکل میں زندہ ہے۔ چکری کو لکڑی سے گھما کرگوندھی ہوئی مٹی کو انگلیوں کی پور سے بڑی مہارت کے ساتھ برتنوں میں ڈھالنے والے اس فن کار کو کمہار کہتے ہیں۔ حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں کمہاروں کی بستیاں آباد ہیں، جہاں لوگ پورے پریوار کے ساتھ مل کر کے برتن اور سجاوٹی اشیاء بنانے کے اس قدیم فن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں،یہ کام ایک پوری بستی کرتی ہیں، جس میں 50 خاندان ہیں۔ آپکو بتادیں کہ کمہار سب سے پہلے مٹی کو گوندھتا ہے، پھر اسے فن پاروں کی شکل میں ڈھالتا ہے، جس کے بعد گھڑے، جام، سوری، کنڈہ، کھیر کا کنڈہ، حنڈی، پیالے، جاگ، گلس، گل دان وغیرہ کو تیار کیا جاتا ہے۔

ان کچے برتنوں کو پکانے کیلئے استعمال ہونے والی بھٹی کو آوی کہتے ہیں، آوی سے پک کر تیار ہونے والے برتنوں کو یہ فن کار رنگ و روغن کرتے ہیں۔ فریج میں پانی ٹھنڈا کر کے پینے کے بانسبت مٹکے میں پانی محفوظ کر کے پینا انسانی صحت کے لیے کافی فائدہ مند ہے۔ موسم گرما میں سورج کی شدت کے سبب پیاس زیادہ لگتی ہے اس لیے دور جدید میں ہر کوئی فریج کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹھنڈا پانی پیتا ہے جو نقصان دہ ہے۔ کمہاروں کا شکوہ ہے کہ اس کے فن کو وہ اہمیت نہیں دی جاتی جس کے وہ حق دار ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ان کو کوئی مدد حاصل نہیں ملتی ہے۔ تالاب کی مٹی استعمال کرتے ہیں جو بہت مہنگی ہوگئی ہے، اس لئے حکومت ان کی جانب توجہ دے اور ان کے مسائل پر غور کرے۔

مزید پڑھیں:۔ Potters Face Financial Difficulties مٹی کے برتنوں کی مانگ میں کمی سے کمہار پریشان

پہلے زمانے کے لوگ مٹی کے برتن سے پانی پیتے تھے کیونکہ وہ لوگ اس کی افادیت کو خوب جانتے تھے لیکن اب یہ رواج ختم ہورہا ہے۔ بہت ہی کم لوگوں کے گھر میں آج کل مٹکے میں پانی رکھا جاتا ہے۔ مٹکے کے پانی کی خصوصیات میں سب سے اہم پانی کا ٹھنڈا رہنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.