ETV Bharat / state

Potters Face Financial Difficulties مٹی کے برتنوں کی مانگ میں کمی سے کمہار پریشان

author img

By

Published : Oct 25, 2022, 2:00 PM IST

بیدر میں دیوالی کے موقع پر مٹی کے بنے ہوئے چراغ، برتن اور کھلونوں کی مانگ میں کمی آنے کی وجہ سے کمہاروں کو زبردست مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کرناٹک سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے ۔ Potters Face Financial Difficulties

مٹی کے چراغ اور کھلونوں کی مانگ میں کمی آنے پرکمہاروں کو مالی نقصان
مٹی کے چراغ اور کھلونوں کی مانگ میں کمی آنے پرکمہاروں کو مالی نقصان

بیدر: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی جوش و خروش کے ساتھ دیوالی منایا گیا۔ روشنیوں کے تہوار میں مٹی کے چراغ اور دیئے بناکر دوسروں کے گھروں کو روشن کرنے والے کمہاروں کے خود کے گھر اندھرے میں غرق رہا ۔Potters Face Financial Difficulties During Diwali

مٹی کے چراغ اور کھلونوں کی مانگ میں کمی آنے پرکمہاروں کو مالی نقصان کا سامنا

کمہار جو پچھلے دو سالوں سے کورونا کی وجہ سے کافی پریشان تھے لیکن اس سال زندگی معمول کے مطابق چل رہی ھے۔ دیوالی کا تہوار کے موقع پر کمہاروں کے پاس بہت کام ہوتا تھا۔لیکن گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ مٹی کے برتنوں اور کھلونوں کی مانگ میں زبردست کمی آئی ہے۔ مٹی کے برتنوں، چراغ اور کھلونا بنانے اور بیچنے والے کمہاروں کی زندگی اب اتنی خوشحال نہیں جتنی پہلے تھی۔ مٹی کے برتن بنانے والے کمہار اب تیار مال لا کر بیچنے پر مجبور ہیں۔یہ مال بھی ریاست گجرات سے آرہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Bharat Jodo Yatra Postponed بھارت جوڑو یاترا تین دن کے لیے ملتوی

ملپا کمہار نے بتایا کے ہاتھ سے مٹی کے برتن بنانے کی مانگ میں کمی آئی ہے۔ اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ مشین سے بنی ہوئی چیز لوگ زیادہ پسند کر رہے ہیں۔ بیدر مارکیٹ میں چینی مٹی کے برتن کے کافی مقدار میں فروخت ہو رہے ہیں۔ہاتھ سے تیار شدہ مال کی قیمت میں کافی کمی آئی ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ کرناٹک سے مالی تعاون کی اپیل کی ہےPotters Face Financial Difficulties During Diwali

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.