ETV Bharat / bharat

پیگاسس جاسوسی معاملے میں ایڈیٹرس گلڈ بھی سپریم کورٹ پہنچ گیا

author img

By

Published : Aug 3, 2021, 7:50 PM IST

پیگاسس جاسوسی معاملے کی تفتیش کے سلسلے میں اب 'ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا' نے بھی سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ غورطلب ہے کہ قبل ازیں سینیئرجرنلسٹ این رام اور ان کے ساتھی ششی کمار بھی سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرچکے ہیں۔

پیگاسس معاملے میں ایڈیٹرس گلڈ بھی سپریم کورٹ پہنچا
پیگاسس معاملے میں ایڈیٹرس گلڈ بھی سپریم کورٹ پہنچا

ایڈیٹرس گلڈ نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے صحافیوں، سماجی کارکنان اور رہنماؤں کی مبینہ جاسوسی کے الزامات کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے تفتیش کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرضی گذار نے معاملے کی تفتیش سپریم کورٹ سے کروائے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

عرضی گذار نے اسپائی ویئر قرار پر حکومت سے وہ فہرست مانگی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ کن کن لوگوں کی مبینہ جاسوسی کی گئی۔ غورطلب ہے کہ قبل ازیں سینیئر جرنلسٹ این رام اور ان کے ساتھی ششی کمار بھی سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن کی حرکتوں سے پارلیمنٹ اور آئین کی توہین ہوئی: مودی

پیگاسس معاملے پر سپریم کورٹ میں اب تک پانچ عرضیاں دائر کی جا چکی ہیں، ان میں وکیل منوہر لال شرما، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ’مارکسسٹ‘ (سی پی آئی ایم) کے راجیہ سبھا رکن جان برٹاس، سماجی کارکن پرنجوائے ٹھاکُرتا بھی شامل ہیں۔ ان عرضیوں میں سے تین چیف جسٹس این وی رمن اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ کے سامنے 5 اگست کو فہرست بند کی جانی ہے۔

یو این آئی۔۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.